اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

73 سالہ خاتوں کے ہاں جڑواں بچیوں کی پیدائش

datetime 8  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)بھارت میں 73 سالہ خاتون کے ہاں کے جڑواں بچیوں کی ولادت ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے رہائشی 82 سالہ سیتاراما راجا راؤ اور 73 سالہ منگایاما یاراماتی کے ہاں 5 ستمبر کو شادی کے 57 سال بعد آئی وی ایف طریقہ علاج کے تحت جڑواں بچیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی جوڑے کی شادی 1962 میں ہوئی تھی تاہم اب تک انہیں اولاد کا سکھ نصیب نہیں ہوا تھا، اولاد کی نعمت حاصل کرنے کیلئے انہوں نے کئی ڈاکٹروں سے رجوع کیا تھا اور مندوروں میں پوجاپاٹ بھی کی لیکن ناکامی پر عمر دراز جوڑے نے آئی وی ایف طریقہ علاج آزمایا۔ڈاکٹرز کے مطابق 73 سالہ منگایاما یاراماتی اور جڑواں بچیاں بالکل صحت مند ہیں، دونوں بچیاں آپریشن کے ذریعے ہوئی ہیں اور اس علاج کیلئے کوئی معاوضہ نہیں لیا گیا جبکہ خاتون نے جڑواں بچیوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔منگایاما کا کہنا تھا کہ بے اولاد ہونے پر لوگ ’بانجھ‘ ہونے کا طعنہ دیتے تھے لیکن وہ اب بچیوں کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔بچیوں کی والدہ نے کہا کہ اولاد نہ ہونے کی وجہ سے لوگ انہیں منحوس سمجھتے تھے تاہم ان کے شوہر نے اس معاملے میں ہمیشہ ان کا ساتھ دیا۔منگایاما کے 82 سالہ شوہر راجا راؤ بھی جڑواں بچیوں کی پیدائش پر خوش تھے تاہم ان کی پیدائش کے اگلے ہی روز انہیں فالج کا حملہ ہوا جس کے باعث وہ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ بچیوں کے والد سے جب پوچھا گیا کہ اگر انہیں کچھ ہوگیا تو بچیوں کی دیکھ بھال کون کرے گا تو انہوں نے جواب دیا کہ ہمارے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں، جو ہونا ہے وہ ہوکر رہے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ میری زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ ہے، خدا نے ہماری دعائیں قبول کرلیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…