ٹی بی کیا ہے اور یہ کیسے پھیلتا ہے؟معروف معالج نے عوام کو خبر دار کردیا

21  مارچ‬‮  2019

خالق نگر(این این آئی)ٹی بی ایک ایسے جراثیم سے پھیلنے والی بیماری ہے جو عموماً پھیپھڑوں کو متاثر کرتی ہے لیکن جسم کے دوسرے حصے بھی اس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار معروف معالج وبسم اللہ فری ڈسپنسری کاہنہ کے سربراہ ڈاکٹرمحمدعدنان نے خصوصی

گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جب ٹی بی کا مریض کھانستا، چھینکتا یا تھوکتا ہے تو یہ جراثیم ہوا میں پھیل جاتے ہیں اور سانس کے ذریعے دوسرے شخص کے پھیپھڑوں میں داخل ہو جاتے ہیں۔ اس لیے تشخیص کے بعد علاج کے ابتدائی مراحل میں ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق مریض کے ساتھ کھانے پینے اور ذاتی اشیا کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیے تا کہ دوسرے شخص تک مرض کا پھیلائو روکا جا سکے۔ ڈاکٹرمحمدعدنان کا مزیدکہنا ہے کہ معالجین، معاشرے اور اہل خانہ کا مریض کے ساتھ ہمدردانہ رویہ مرض کی روک تھام کے لیے انتہائی ضروری ہے، جس کے باعث مریض کی حوصلہ افزائی سے مثبت نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مرض کے کنٹرول اور شرح اموات میں کمی کے لیے گورنمنٹ، فلاحی اداروں، میڈیکل بورڈز، محققین اور پالیسی ساز اداروں کی مشاورت اور سنجیدگی کے ساتھ اقدامات ٹی بی کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں جب کہ طلبا، اساتذہ، ٹی بی کے مریض، ان کے اہل خانہ، مذہبی رہنما، صحافی، پرنٹ، براڈ کاسٹنگ اور الیکٹرانک میڈیا، عوام الناس میں ٹی بی کے پھیلائو، بچائو اور علاج معالجے سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئیے ہم سب عہد کریں کہ اپنے شہر، صوبے اور ملک سے ٹی بی کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…