دوپہر کو غنودگی ایک جان لیوا مرض کی نشانی ہوسکتی ہے

10  ستمبر‬‮  2018

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک)جو لوگ دوپہر کے وقت غنودگی یا سستی محسوس کرتے ہیں، ان میں الزائمر امراض کا خطرہ تین گنا زیادہ ہوتا ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ جان ہوپکنز یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو بالغ افراد دوپہر یا سہ پہر کے وقت غنودگی مھسوس کرتے ہیں، ان کے دماغ میں بیٹا ایمیلوئیڈ نامی پروٹین کا اجتماع دیگر کے مقابلے میں

تین گنا زیادہ ہوسکتا ہے۔ اس پروٹین کا اجتماع بتدریج الزائمر امراض کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ تحقیق کے مطابق رات کو مناسب نیند الزائمر امراض کی روک تھام میں مدد دے سکتی ہے۔ محققین نے اس تحقیق کا آغاز 1958 میں کیا تھا، جس کے دوران ہزاروں افراد کی صحت کا عمر بڑھنے کے ساتھ جائزہ لیا گیا۔ تحقیق میں کئی دہائیوں بعد رضاکاروں سے سوالنامے بھی بھروائے گئے، جبکہ 2005 میں ان کے مختلف دماغی ٹیسٹ کیے گئے تاکہ بیٹا ایملوئیڈ پروٹین کے اجتماع کو دیکھا جاسکے۔ رضاکاروں کے جوابات اور ٹیسٹوں سے دوپہر میں غنودگی اور الزائمر امراض کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا۔ محققین کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو دوپہر میں غنودگی کا سامنا ہوتا ہے، وہ ذہنی طور پر ہوشیار افراد کے مقابلے میں الزائمر امراض کے خطرے سے زیادہ دوچار ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دوپہر کو غنودگی کی ایک ممکنہ وجہ دماغ میں اس پروٹین کے اجتماع کا آغاز ہونا ہوسکتی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل سلیپ میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…