کرسٹی والٹن دنیا کی سب امیر خاتون بن گئیں

17  جنوری‬‮  2015

جنیوا۔۔۔۔شمالی امریکا سے تعلق رکھنے والی خاتون کرسٹی والٹن نے دنیا کی سب امیر خاتون کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ان کی دولت کا اندازہ سینتیس اعشاریہ نو رب ڈالر ہے۔کرسٹی والٹن امریکی سْپر مارکیٹ وال مارٹ( walmart ) کے مالک جان والٹن کی بیوہ ہیں۔ 2005 میں جان والٹن کے انتقال کے بعد وراثت میں انہیں ایک بڑا حصہ ملا۔اور اب دنیا کی اس امیر ترین خاتون کی کْل دولت37.9 ارب ڈالر ہے۔دنیا میں سب سے زیادہ ارب پتی افراد کا تعلق امریکا سے ہے جن میں مرد و خواتین دونوں ہی شامل ہیں۔ دنیا کے دو ہزار 325 ارب پتی افراد میں سے 609 امریکی ہیں۔کاسمیٹک مصنو عات بنانے والی کمپنی L’Oreal کی مالک اور سب سے بزرگ امیر ترین خاتون لی لیانے بیٹن کورٹ ( Liliane Bettencourt) گزشتہ سال ہی 92 سال کی ہوئی ہیں ، ان کی دولت کی مالیت 31.9 ارب ڈالر ہے۔لی لیانیدنیا کی دوسری امیر ترین اور یورپ کی سب سے امیر خاتون ہیں ، بر اعظم یورپ میں 775 ارب پتی افراد ا?باد ہیں۔تیسرے نمبر پر امیر تین خاتون کا تعلق ا?سٹریلیا سے ہے۔60سالہ جینا رِن ہارٹ( Gina Rinehart )ہیں جن کی کل دولت 14.8 ارب ڈالر ہیں۔میکسیکو کے ارب پتی کارلوس سلم کی بیٹیاں وینیسا، ماریا اور جووانا۔ جنوبی امریکا کی امیر ترین خواتین ہیں ، تینوں کے کل اثاثوں کی مالیت19 ارب ڈالر بنتی ہے۔چین کی 33سالہ ینگ ہوئی یان امیر ترین خواتین کی فہرست میں سب سے کم عمر ہیں۔ یہ6.3 ارب ڈالر کے اثاثوں کی مالک اور ایشیا کی سب سے امیر خاتون ہیں۔اس وقت دنیا بھر سوا دو ہزار،ارب پتی افراد میں سے صرف 12فیصد خواتین ہیں،جن کی تعداد286 اور اوسط عمر 61 سال ہے۔یہ اعداو شمار عالمی ادارے ویلتھ ایکس اینڈیو بی ایس بلینئر Wealth۔X and UBS  نے جاری کئے ہیں۔



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…