جوڈیشل کمیشن پر حکومت سے جلد معاہدہ ہوجائیگا، شیریں مزاری

21  دسمبر‬‮  2014

اسلام ا باد۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ امید ہے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن پر حکومت سے جلد معاہدہ ہوجائیگا اور کمیشن صدارتی ا رڈیننس کے تحت بنے گا۔ چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں ان کی رہائش گاہ پر پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حکومت سے مذاکرات اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، 3 گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افواج پاکستان اور دیگر اداروں کے ساتھ ہے اور قوم مشکل کی اس گھڑی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کے لئے جوڈیشل کمیشن پر اتفاق کا امکان ہے تاہم تحریک انصاف نے دوبارہ اسمبلیوں میں جانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا اور امید ہے کہ انتخابی دھاندلی کے حوالے سے حکومت سے جلد کوئی معاہدہ ہوجائے گا۔شیریں مزاری نے کہا کہ تحریک انصاف کالعدم تحریک طالبان اوردیگرشدت پسند تنظیموں کے حملوں کی مذمت کرتی جب کہ سانحہ پشاور دل دہلانے دینے والا واقعہ تھا جس کے خلاف اجلاس کے دوران مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی جب کہ دہشت گردی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کے فیصلوں کا انتظار ہے۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…