میرا اُس شہر عداوت میں بسیرا ہے جہاں۔۔۔۔۔ کراچی میں ہوا ایک دل دہلا دینے والا واقعہ

26  ‬‮نومبر‬‮  2014

کراچی: کراچی پولیس نے بدھ کو ایک گھر سے مدرسے کی 33لڑکیوں کو برآمد کر لیا ہے جنہیں لین دین کے تنازع پر حبس بے جا میں رکھا گیا تھا۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد سی ون ایریا میں بدھ کو پولیس نے علاقہ مکیوں کی شکایت پر ایک گھر پر چھاپہ مار کر 26 کمسن بچیاں برآمد کر لیں۔

علاوہ ازیں معلمہ کی نشاندہی پر ایک گھر سے مزید 7 بچیاں بھی برامد کی گئیں

پولیس کے مطابق بچیاں گرومندر کے قریب واقع مدرسے کی طالبات ہیں اور انہیں لین کے تنازع پر ٹھوکریں کھانے پر مجبور کیا گیا۔

اس موقع پر بچیوں نے بتایا کہ مدرسے کی استانی نے قرض کے مبینہ تنازع پر انہیں حبس بے جا میں رکھا ہوا تھا جبکہ بچیاں اردو بولنا بھی نہیں جانتیں۔

مقروض خاتون کا کہنا ہے کہ معمولی رقم کے لین دین پر مدرسے کی معلمہ نے بچیوں کی کفالت ہمارے ذمے لگا دی۔

بچیوں کو قرض کے عوض مقروض کے گھر چھوڑنے والی مدرسے کی معلمہ حمیدہ بیگم نے تھانے پہنچ کر اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچیوں کو قانونی طریقے سے باجوڑ سے کراچی لایا گیا تاہم اصل حقیقت کا اندازہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہو گا۔

سندھ میں ترقی نسواں کی وزیر روبینہ قائم خانی لیاقت آباد سے بازیاب بچیوں سے ملاقات کی اور بچیوں کی کفالت کا اعلان کردیا۔

گورنر سندھ نے بھی واقعے کا نوٹس لے کر بچیوں کو بحفاظت والدین تک پہنچانے کی یقین دہانی کرادی۔

اس حوالے سے معروف عالم دین مفتی نعیم نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے بھی مدرسے کی بچیوں کو دربدر کرنے کی مذمت کرتے ہوئے ان کی کفالت کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کیا۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…