اپنی سرزمین پر کسی کو پراکسی وار کی اجازت نہیں دیں گے،اشرف غنی

26  ‬‮نومبر‬‮  2014

کھٹمنڈو۔۔۔۔افغانستان کے نو منتخب صدر اشرف غنی نے خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر کسی کو پراکسی وار کی اجازت نہیں دیں گے۔ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ہنوستان کے مابین کشیدگی پورے خطے کو متاثر کرے گی۔نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقدہ 18 ویں سارک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ہم اپنی سرزمین کو اپنے کسی پڑوسی کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔اپنے خطاب کے دوران پاکستان کا نام لیے بغیر افغان صدر کا کہنا تھا کہ غیر ریاستی عناصر کی سرپرستی کے اثرات نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات، ریاست کو غیر مستحکم کرتے ہیں۔یاد رہے کہ تقسیم ہند کے بعد سے ایٹمی طاقت کے حامل دونوں پڑوسی ممالک پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تین جنگیں لڑی جاچکی ہے جبکہ متعدد بار چھوٹی جھڑپیں بھی ہوتی رہی ہیں تاہم 1998ء4 میں دونوں ممالک کی جانب سے نیوکلئیر ہتھیاروں کے ٹیسٹ کے بعد سے کوئی جنگ نہیں ہوئی۔حالیہ چند ہفتوں کے دوران ہندوستان کی جانب سے پاکستانی سرحدی علاقے میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور متعدد بار دونوں ملکوں کے درمیان سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان اور ہندوستان نے ایل او سی سیز فائر معاہدے 2003ء کی پاسداری کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا، لیکن اس کے باوجود اس قسم کے واقعات رک نہیں سکے۔سرحدی کشیدگی کے علاوہ دونوں ممالک ایک دوسرے پر افغانستان میں پراکسی وار کے الزامات بھی عائد کرتے رہتے ہیں۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…