افغان صدر اشرف غنی نے جنرل ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا

14  ‬‮نومبر‬‮  2014

راولپنڈی: افغان صدر اشرف غنی نے جنرل ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ا رمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں دہشت گردی کے خاتمے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں ا رمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان کا استقبال کیا، افغان صدر اشرف غنی کو جی ایچ کیو میں گارڈ آف ا نر پیش کیا گیا جس میں پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے جبکہ افغان صدر نے ا رمی چیف کے ہمراہ یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ا رمی چیف جنرل راحیل شریف اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی جس میں افغان وزیر دفاع بسم اللہ محمدی، افغان چیف جنرل اسٹاف جنرل شیر محمد کریمی سمیت سینئر افغان دفاعی حکام شامل تھے جبکہ پاکستان کی جانب سے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور ڈی جی ا ئی ایس ا ئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی ملاقات میں شریک تھے۔ارمی چیف اور افغان صدر کی اس اہم ملاقات میں اشرف غنی کو پاک افغان سرحدی سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ اس دوران افغان صدر کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں، پاکستان سے سکیورٹی ، دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں اور سرحدی انتظام اورتربیت کے شعبوں میں بھی تعاون درکار ہیں جبکہ خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان سے مکمل تعاون کریں گے۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…