اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں سب سے اوپر ہے کونسی پارٹی؟پڑھیںگے تو حیران رہ جائنگے

9  ‬‮نومبر‬‮  2014

اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سر فہرست ہیں۔

ڈیڈ لائن ختم ہونے کے پانچ ہفتوں بعد بھی اپنے ، شریک حیات اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے 19 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل ہو چکی ہے۔

ان میں سے 3 قومی جبکہ 8، 8 پنجاب اور سندھ اسمبلی کے ارکان ہیں۔

معطل ارکان میں سے 8 کا تعلق پی ٹی آئی، 6 پی پی پی، 4 پی ایم ایل -ن اور 1 ایم کیو ایم سے ہے۔

عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین، شفقت محمود اور ڈاکٹر علوی سمیت پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔

پی ٹی آئی کے معطل ہونے والے ایم این ایز میں قومی اسمبلی میں سپیکر کے عہدے کیلئے امیدوار شہریار آفریدی (کوہاٹ، این اے-14)، محمد اظہر خان (ایبٹ آباد، این اے -17( اور ساجد نواز ( پشاور این اے- 3) شامل ہیں۔

آفریدی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ وہ حج کیلئے سعودی عرب میں ہونے کی وجہ سے تفصیلات جمع نہ کرا سکے جبکہ جدون اور نواز سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش ناکام رہی ۔

پنجاب اسمبلی سے معطل ہونے والے 8 ارکان میں بھی اکثریت (5) کا تعلق پی ٹی آئی جبکہ باقی 3 ن- لیگ سے ہے۔

پی ٹی آئی کے معطل ارکان پنجاب اسمبلی میں ملک تیمور مسعود، ڈاکٹر صلاح الدین خان، میاں محمد اسلم اقبال، وحید اصغر ڈوگر اور عبدالمجید نیازی جبکہ ن – لیگ سے تعلق رکھنے والوں میں رانا شعیب ادریس خان، جمیل حسن خان اور سردار عاطف حسین خان مزاری شامل ہیں۔

مقامی حکومت کے سابق صوبائی وزیر اور آصف علی زرداری کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے اویس مظفر سندھ اسمبلی سے معطل ہونے والے 8 ارکان میں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ پی پی پی کے وزیز احمد جتوئی، سید فصیح احمد شاہ، پروین عزیز جنیجو، خیر النساء مغل اور شہناز بیگم بھی معطلی کا شکار ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…