عمران خان کیخلاف پولیس مقدمہ درج

15  ستمبر‬‮  2014

ی گالہ,  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف رات بنی گالہ جاتے ہوئے پولیس کی زیرحراست 15 کارکنوں کو چھڑ انے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا، جس کے بعد دن چڑھنے پر پولیس کی بھاری نفری نے عمران خان کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کر لیا پھر واپس چلی گئی۔ تحریک انصاف نے گرفتاریوں اور گھیراؤ کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔ عمران خان رات دو بجے اپنے کنٹینر سے بنی گالہ روانہ ہوئے، راستے میں لیک ویو پارک کے قریب پولیس وین میں تحریک انصاف کے زیر حراست کارکنوں کو دیکھ کرعمران خان کا قافلہ رْک گیا ، عمران خان نے پولیس والوں کو ڈانٹ پلائی اور 15 سے زائد کارکنوں کو چھڑ ا کر بنی گالہ ساتھ لے گئے .

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کارکنوں کو خصوصا خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے اور انہیں نامعلوم مقام اور ریسٹ ہاؤسز میں منتقل کررہی ہے۔ پولیس نے عمران خان کے خلاف زیر حراست کارکنوں کو چھڑانے کے الزام میں تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج کر لیا، اْن کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارکنوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں جس کے بعد بھاری نفری نے اْن کی رہائش کا گھیراؤ کرلیا۔ عمران خان کی اس یقین دہانی پر کہ چھڑوائے جانے والے کارکن اْن کے پاس نہیں ، پولیس کے اعلیٰ حکام نے انہیں آگاہ کر دیا کہ آئندہ ایسا واقعہ ہوا تو انہیں ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا،جس کے بعد پولیس کی نفری بنی گالہ سے واپس چلی گئی، تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ گرفتاریوں کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ کارکنوں کو حراست میں لینا اور بنی گالہ میں رہائش گاہ کا محاصرہ غیر قانونی ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…