سلمان بھی پاکستانی کراٹے ماسٹر کے فین ہوگئے

22  اپریل‬‮  2024

دبئی(این این آئی) بھارتی سپر اسٹار سلمان خان، پاکستانی اداکار عمران عباس اور سنجے دت کا بیٹا بھی پاکستانی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند کے پرستار بن گئے۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والی کراٹے کمبیٹ 45 میں پاکستان نے بھارت کو 2ـ1 سے شکست دی، پاکستانی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند نے بھارتی کپتان رانا سنگھ کو فیصلہ کن آخری راؤنڈ میں ہرا کر پاکستان کو فتح دلوائی۔فتح کے بعد پاکستانی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند سے بھارتی سپر اسٹار سلمان خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ سنجے دت کا بیٹا بھی تھا۔

سلمان خان نے شاہ زیب رند کو گلے مل کر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیتے ہو یار۔بھارتی اداکار نے پاکستانی کراٹے ماسٹر سے سنجے دت کے بیٹے کا تعارف بھی کرایا۔میچ کے اختتام پر شاہ زیب رند سے سوال کیا گیا کہ وہ انہوں نے دونوں ممالک کے پرچم کیوں اٹھا رکھے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ”ہم دشمن نہیں ہیں، ہم دوست ہیں! اس فائٹ کا مقصد دونوں ممالک کے روابط کو قریب لانا ہے”۔

شاہ زیب رند نے فائٹ کیلئے دبئی آنے پر پاکستانی اداکار عمران عباس کا بھی شکریہ ادا کیا جبکہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے متعلق کہا کہ پچپن سے آپکو دیکھ کر بڑا ہوا ہوں، وہ میرے ”سپر اسٹار” ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی کراٹے ماسٹر نے ایونٹ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران بھارتی کپتان رانا سنگھ کو تھپڑ جڑدیا تھا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…