متعدد معروف کرکٹرز مجھے میسیجز بھیجتے ہیں،مومنہ اقبال

16  اپریل‬‮  2024

لاہور (این این آئی)اداکارہ مومنہ اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ متعدد معروف کرکٹرز انہیں میسیجز بھیجتے ہیں۔مومنہ اقبال نے حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے متعدد سوالوں کا جواب دیا۔میزبان نے سوال پوچھا کہ آج کل خبریں گردش کررہی ہیں کہ کرکٹرز اداکاروں کو پیغامات بھیج رہے ہیں، کیا آپ کو بھی کوئی میسج آیا ہے؟جس پر مومنہ اقبال نے تسلیم کیا کہ انہیں بھی کرکٹرز میسج بھیجتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ چونکہ کرکٹرز اور اداکارائیں میڈیا رہتے ہیں اس لیے ان کی بھی ایونٹس میں کرکٹرز سے ملاقات ہوجاتی ہے، یا پھر کہیں ملیں تو وہاں بات چیت ہوجاتی ہے۔

میزبان نے سوال پوچھا کہ مومنہ اقبال کو کس طرح کے میسجز آتے ہیں جس پر اداکارہ نے کہا کہ اکثر میسج میں لکھا ہوتا ہے کہ ‘ہائے (Hi) ‘، کیسی ہیں آپ۔میزبان کے اصرار کرنے پر مومنہ اقبال نے کرکٹر کا نام بتانے سے گریز کیا تاہم انہوں نے بتایا کہ جن کرکٹر نے انہیں میسج کیے وہ بیٹس مین (بلے باز) تھے، ان سے عمر میں بڑے تھے اور پہلے ٹیم شامل تھے۔مومنہ اقبال نے کہا کہ ‘میں کیوں بتاؤں ان کرکٹرز کے نام، اگر میں نے بتا بھی دیے تو وہ مشہور ہوجائیں گے’، اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے کبھی ان کی کرکٹ نہیں دیکھی کیونکہ وہ کونسا بیٹھ کر میرے ڈرامے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ قبل ازیں اداکارہ نوال سعید نے بھی کہا تھا کہ متعدد معروف کرکٹرز انہیں اپنے ویریفائیڈ انسٹاگرام اکائونٹس سے انہیں میسیجز بھیجتے ہیں، جنہیں پڑھ کر وہ حیران رہ جاتی ہیں۔بعدازاں رواں سال انہوں نے ایک پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ لازمی نہیں کہ انہیں میسیج بھیجنے والے کرکٹرز غیر شادی شدہ ہوں، وہ شادی شدہ بھی ہوسکتے ہیں، انہوں نے کسی کرکٹر کا نام نہیں بتایا تھا۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…