بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فزکس کے پرچے میں طالبعلم نے علی ظفر کا گانا لکھ دیا،گلوکار علی ظفر نے گزارش کر دی

datetime 28  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) انٹر میڈیٹ کے طالبعلم نے اپنے فزکس کے پرچے میں معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کا گانا لکھ دیا جبکہ پرچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار علی ظفر نے ایک ویڈیو شیئر کی

جس میں ایک استاد کو فزکس کا پرچہ چیک کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں استاد کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’’ میں کراچی بورڈ کی فرسٹ ائیر فزکس کی کاپیز چیک کر رہا ہوں ، بچہ سمجھتا ہے کہ پیپر چیک کرنے والا اندھا ہے اور بچہ جو بھی لکھے گا چیک کرنے والا اسے نمبر دے دے گا۔ویڈیو میں استاد کی جانب سے بچے کے پیپر کو پڑھ کر بھی سنایا گیا جس میں معروف سائنسدان نیوٹن کے متعلق بھی دلچسپ باتیں لکھی گئیں۔دوسری جانب گلوکار علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پیپر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ یہ وائرل ویڈیو مجھے واٹس ایپ پر موصول ہوئی ہے، میری طالبعلموں سے گزارش ہے کہ میرے گیتوں میں فزکس نہ تلاش کریں۔گلوکار نے مزید کہا کہ اگرچہ دیکھا جائے تو فزکس تو اس گانے کے اشعار سمیت ہر جگہ ہی موجود ہے لیکن پھر بھی پڑھائی کے وقت پڑھائی اور اساتذہ کا احترام کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…