پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں متنازعہ قانون پرخاموشی مظاہرین نے شاہ رخ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 15  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں مسلم مخالف متنازعہ قانون پرخاموشی اختیارکرنے پربالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مداح ایک بارپھر ان کے خلاف میدان میں آگئے ہیں اور شاہ رخ خان کوان کے ہی ہِٹ گانے کی مدد سے تنقید کا نشانہ بنادیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متنازعہ قانون کے خلاف بہت سے اداکاروں نے لب کشائی نہیں کی جن میں سر فہرست بالی ووڈ خانزہیں جنہیں ان کے اس دوغلے پن پر

پہلے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ایک بارپھرنئی دہلی کے شاہین باغ میں متنازعہ قانون کے خلاف مظاہرین نے شاہ رخ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اداکارکو ان کی بلاک بسٹر فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے معروف گانے ’تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم‘ کی مدد سے تنقید کا نشانہ بنایا جو دیکھتے دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔مظاہرین نے گانا کچھ اس اندازمیں پڑھ کرسنایا،تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم،شاہ رخ ہوگیا بے گانا صنم،یہ تو یقین آتا نہیں،کیا کہوں میں کیا نہ کہوں،تو سامنے دیکھتا رہا، ہم یہاں پِٹتے رہے،ہم نے آواز دی پر تْو آیا نہیں،تجھ کو دی ہے یہ کس نے قسم۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کے بڑے بڑے اداکاروہدایتکاراس معاملے پر نہ صرف آواز اٹھا چکے ہیں بلکہ مودی حکومت پرشدید تنقید بھی کرچکے ہیں تاہم بالی ووڈ خانز کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔یاد رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے منظور کیے جانے والے شہریت کے متنازع بل کے تحت 3 ممالک پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کے 6 مذاہب کے غیرمسلم تارکین وطن جن میں ہندو، عیسائی، پارسی، سکھ، جین اوربدھ مت شامل ہیں انہیں بھارت کی شہریت دی جائیگی تاہم مسلمانوں کو بھارتی شہریت سے محروم رکھا جائیگا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…