نئے پوسٹر کے ساتھ فلم’ ’لال کبوتر‘‘ کی ریلیز تاریخ کا اعلان

3  فروری‬‮  2019

کراچی (این این آئی)کراچی کی صورتحال کے گرد گھومتی کہانی پر بنائی گئی ایکشن کامیڈی فلم ’لال کبوتر‘ کا نیا پوسٹر ریلیز کردیا گیا، جس کے ساتھ فلم کی ریلیز تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔فلم کے نئے پوسٹر میں مرکزی کردار احمد علی اکبر اور منشا پاشا کو پیش کیا گیا۔

یہ فلم کا دوسرا پوسٹر ہے، جسے دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ فلم کی کہانی پراثرار ہوگی۔اس فلم کی پروڈکشن کامل اور ہانیہ چیما کی پروڈکشن کمپنی نہر گھر کے بینر تلے کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ اس فلم کے حوالے سے منشا پاشا کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’فلم لال کبوتر کی کہانی ایک ایسی لڑکی پر ہے جو اپنی زندگی میں ایک مسائل سے گزرتی ہے اور پھر اس سے کیسے خود کو بچاتی ہے۔اس فلم میں علی کاظمی بھی اہم کردار نبھارہے ہیں، جنہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’میں فلم میں ایک صحافی کا کردار ادا کررہا ہوں، ایک بہت سمجھدار شخص، اسے فارغ وقت میں اپنے کام کی باتیں کرنا پسند نہیں، اور وہ اپنی بیوی سے سب سے زیادہ محبت کرتا ہے۔یاد رہے کہ اس فلم کا پہلا ٹیزر گزشتہ سال دسمبر میں ریلیز ہوا تھا۔فلم ساز کمال خان کی ’لال کبوتر‘ کے ایک منٹ دورانیے کے ٹیزر میں کراچی کے مناظر کو دکھایا گیا ہے، تاہم ٹیزر میں صرف ایک ہی ڈائیلاگ دے کر کمال کیا گیا۔’’لال کبوتر‘‘ رواں سال 22 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…