شاہ رخ خان رواں سال 100 امیر ترین شخصیات کی فہرست میں جگہ نہ بناسکے

18  جولائی  2018

ّنیویارک (شوبز ڈیسک)شاہ رخ خان رواں سال 100 امیر ترین شخصیات کی فہرست میں جگہ نہ بناسکے۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان رواں سال امریکی جریدے فوربز کی 100 مشہور شخصیات کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔معروف امریکی جریدے فوربز نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے اسٹارز کی فہرست جاری کردی ہے جس میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ ستاروں سمیت کھیلوں کی

دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شامل ہیں۔امریکی میگزین فوربز ہر سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ آمدنی والی ان مشہور شخصیات کی فہرست جاری کرتا ہے جنہوں نے اپنے اپنے شعبے میں بے شمار کامیابیوں سمیت بے تحاشہ دولت بھی سمیٹی ہو جب کہ رواں سال کی فہرست میں امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سالانہ آمدنی کے ساتھ سرفہرست ہیں، ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسرے اور نوجوان امریکی ماڈل کائل جینیز 16 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔رواں سال فوربز کی اس فہرست میں بالی ووڈ کی صرف 2 شخصیات ہی جگہ بناسکیں، گزشتہ سال سرفہرست رہنے والی شاہ رخ خان اس بار جگہ بنانے میں ناکام رہے جب کہ بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اکشے کمار 40.5 ملین ڈالر کے ساتھ 76ویں نمبر پر رہے اور سلو میاں نے 37.7 ملین ڈالر کے ساتھ 82ویں پوزیشن سنبھالی۔واضح رہے گزشتہ سال اس فہرست میں بھارتی فلم انڈسٹری کی تین شخصیات شامل تھیں جن میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو سب پر برتری حاصل تھی وہ مجموعی طور پر 65ویں نمبر پر تھے جب کہ سلمان خان 71ویں اور اکشے کمار 80ویں نمبر پر براجمان تھے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…