اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

کوکنگ آئل مہنگا ہونے پر سویابین آئل کے استعمال میں اضافہ

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی) پام آئل کے سب سے بڑے برآمد کنندہ ملک انڈونیشیا میں پام آئل کی ترسیل پر پابندی کے بعد سویابین آئل کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے۔اس صورتحال کے بعد پام، سویا اور سورج مکھی آئل کے سب سے بڑے درآمد کنندہ بھارت میں رواں مالی سال پام آئل کی

درآمدات میں نمایاں طور کمی سامنے آئی ہے۔ایک تجارتی ادارے نے بتایا ہے کہ مالی سال 2021/22 میں بھارت کی پام آئل کی درآمدات پچھلے ایک سال پہلے کے مقابلے میں4.8 فیصد کم ہوئی ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ انڈونیشیا کی جانب سے پام آئل کی ترسیل پر پابندی کے بعد سویا آئل کی بیرون ملک خریداری 45.3 فیصد بڑھ کر ریکارڈ بلندی تک پہنچ گئی ہے۔ممبئی میں واقع سالوینٹ ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 31 اکتوبر کو ملک کی پام آئل کی درآمدات ایک سال پہلے8.3 ملین ٹن سے کم ہو کر7.9 ملین ٹن رہ گئیں۔ایس ای اے کے مطابق پام آئل برآمد کرنے والے سرفہرست ملک انڈونیشیا نے رواں سال 2022 کی پہلی ششماہی میں مقامی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے ملکی برآمدات پر مختلف پابندیاں عائد کی تھیں۔مذکورہ پابندیوں نے پام آئل کو سویا آئل اور سورج مکھی کے تیل کی طرح مہنگا کردیا جس سے بھارتی ریفائنریز پام آئل کی خریداری کم کرنے پر مجبور ہوئیں۔واضح رہے کہ بھارت میں کوکنگ آئل خوراک کا بنیادی حصہ ہے، دنیا میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ کوکنگ آئل اور پہلے نمبر پر سب سے زیادہ ویجی ٹیبل آئل بھارت درآمد کرتا ہے، اس کی ضرورت کا تقریباً 56 فیصد کوکنگ آئل سات سے زیادہ ممالک سے درآمد کیا جاتا ہے۔بھارت میں عام طور پر پام، سویا بین یا سن فلاور آئل میں کھانا بنتا ہے، پام آئل کی 90 فیصد ضروریات انڈونیشیا اور ملائیشیا سے پوری کی جاتی ہیں جبکہ اس کا تقریبا نصف فیصد صرف انڈونیشیا سے درآمد کیا جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…