سوناجلد ہی اپنی قدر کھو دے گا ،معروف مالیاتی ادارے کا تہلکہ خیز دعویٰ

  جمعرات‬‮ 6 جنوری‬‮ 2022  |  12:44

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک) دولت کے عالمی پیمانے کے طور پر سونا جلد ہی اپنی قدیم حیثیت کھو سکتا ہے۔ یہ دعویٰ معروف مالیاتی ادارے اور انوسٹمنٹ بینکنگ کمپنی ’’گولڈ مین سیچز‘‘ کے مبصرین نے کیا ہے۔ روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق مبصرین نے کہا ہے کہجدید دور میں سونے کی جگہ بٹ کوائن لے سکتا ہے۔ صارفین کو بھیجے گئے اپنے ایک ریسرچ نوٹ میں گولڈ مین سیچز کے مبصرین کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ کرپٹو کرنسیاں اور ڈیجیٹل اثاثہ جات اپنی قدر میں اضافہ کر رہے ہیں جبکہ سرمایہ کار بھی تیزی کے ساتھ

ایسے اثاثہ جات میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ 2022ء کیلئے کی گئیں پیش گوئیوں کی فہرست میں گولڈ مین سیچز کے اینالسٹ زیک پینڈل کا کہنا تھا کہ غالب امکان ہے کہ بٹ کوائن رواں سال عالمی سطح پر دولت کے حصے کے طور پر سونے سے زیادہ اہم مقام حاصل کر لے گا۔ اس وقت کرپٹو کرنسیوں کا مارکیٹ شیئر 700؍ ارب ڈالرز ہے جبکہ عالمی سطح پر سونے کا شیئر 2.6؍ کھرب ڈالرز ہے۔ ریسرچ نوٹ میں لکھا ہے کہ اگر ایک بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر ہوگئی تو یہ عالمی مارکیٹ کا پچاس فیصد شیئر بن سکتا ہے۔

زیرو پوائنٹ

موچی شاعر

آپ اگر جڑانوالہ سے نکلیں تو 25 کلو میٹر بعد روڈالہ کا چھوٹا سا قصبہ آ جاتا ہے‘ روڈالہ میں سڑک کے کنارے ایک موچی چالیس سال سے لوگوں کے جوتے مرمت کررہا ہے‘ اس کا نام منور شکیل ہے اور یہ خاندانی موچی ہے‘ والد چک 280 گ ب منج میں جوتے بناتا تھا‘ منور اس کا اکلوتا بیٹا ....مزید پڑھئے‎