بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

ملک میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مزید25 اشیاء مہنگی ہو گئیں

datetime 26  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا جس کے مطابق حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 2 اعشاریہ 41 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 13 اعشاریہ 89 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 25 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ 5 میں کمی ریکارڈ کی گئی،رواں ہفتے مرغی کا گوشت، انڈے،گھی اور دالوں کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ادارہ شماریات کے مطابق بیس کلو آٹے کا تھیلا پانچ روپے مہنگا ہو گیا،

بیس کلو آٹے کا تھیلا 950 روپے سے بڑھ کر 955 روپے کا ہو گیا،ایک ہفتے کے دوران مرغی کا گوشت 5 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق مرغی کی فی کلو قیمت 225 روپے سے بڑھ کر 250 روپے تک پہنچ گئی،ایک ہفتے میں ڈالڈا گھی کا اڑھائی کلو ٹن 8 روپے مہنگا ہو گیا،رواں ہفتے دال چنا تین روپے فی کلو مہنگی ہو گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا،حالیہ ہفتے ٹماٹر دو روپے، پیاز ایک روپیہ، گڑ بیس پیسے فی کلو سستا ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…