حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کا خسارہ گزشتہ سال سے 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کم، انتہائی شاندار پیشرفت

23  اپریل‬‮  2020

کراچی (این این آئی) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 48لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوااور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق17اپریل کوختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 17ارب29کروڑ55لاکھ ڈالرزسے بڑھ کر17ارب30کروڑ3لاکھ ڈالرزپر پہنچ گئے۔

اعداد وشمار کے مطابق اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر8کروڑ54لاکھ ڈالرز گھٹ کر 10ارب88کروڑ92لاکھ ڈالرز رہ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر9کروڑ 2لاکھ ڈالرز بڑھ کر 6ارب41کروڑ11لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔حکومت کوششیں کامیاب ہونے لگیں، ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ساڑھے 7 ارب ڈالر کی کمی ہو گئی۔ پاکستان اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کا خسارہ گزشتہ سال سے 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کم رہا، جو حکومتی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔رواں مالی سال کے جولائی تا مارچ جاری کے کھاتے کا خسارہ 2 ارب 76 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جاری کھاتے کا خسارہ 10 ارب 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا تھا۔گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دو ماہ فروری اور مارچ میں حسابات کے کھاتے میں بالترتیب فروری میں 19 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے خسارے کا سامنا رہا اور مارچ کا خسارہ 60 لاکھ ڈالر رہ گیا۔ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کا خسارہ کل جی ڈی پی کے 1.3 فیصد کے برابر ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال جاری کھاتے کا خسارہ جی ڈی پی کا 4.7 فیصد تھا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…