پاکستانی کینو نے دھوم مچا دی، چین میں 18 گنا زیادہ قیمت پر فروخت ہونے کا انکشاف

15  مارچ‬‮  2020

کراچی(این این آئی)پاکستان سے برآمد کیا گیا کینو چین میں 18 گنا زیادہ قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے۔ سرگودھا میں کینو کی فی کلو اوسط قیمت 25روپے ہے چین میں ای کامرس پلیٹ فارمز پر یہ کینو 19.96 یوآن پر فروخت کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کینو کے حالیہ برآمدگی سیزن میں 2650 باکسز پر مشتمل پاکستانی کینو کی پہلی کھیپ 21 فروری 2020 کو چین کی بندرگاہ ڈالیان پہنچی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین سال میں چین کو پہلی مرتبہ کینو برآمد کئے گئے ہیں۔ چائنہ اکنامک نیٹ کی رپورٹ

کے مطابق پاکستان میں چین کو کینو برآمد کرنے کے حوالے سے 21کمپنیاں معیار پر پورا اترتی ہیں، جن سے پراسیس شدہ کینو ہی چین برآمد کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کینو کی اوسط فی کلو گرام قیمت 25روپے ہے جو 0.56یوآن بنتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سے 0.56 یوآن قیمت پر درآمد کیا گیا کینو چین کی مارکیٹ میں 19.96یوآن پر فروخت کیا جا رہاہے۔ اسطرح پاکستانی کینو چینی مارکیٹ میں پاکستان کے مقابلہ میں 18 گنا زیادہ قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…