ملک بھر کے تاجروں نے کرپشن کرنے والوں کے لئے انتہائی عبرتناک سزا کا مطالبہ کر دیا، کرپٹ افراد سن کر کانپ جائیں گے

16  فروری‬‮  2020

کراچی(این این آئی)ملک بھر کے تاجروں نے کرپشن کرنے والے افراد کو موت کی سزا دینے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہاہے کہ سونے کے ساتھ ڈالر کی نقل وحرکت پر کیوں نظر نہیں نظر رکھی جاتی،اگر سونا دھشت گردوں کی مدد کے استعمال ہوتا ہے تو ڈالر کیوں نہیں استعمال ہوسکتا ہے، صرافہ کا کاروبار ایف اے ٹی ایف کے ریڈار پر ہے،ایف بی آر کو تالہ لگا دیا جائے تو ٹیکس زیادہ  ملے گا، ایف پی سی سی آئی اے کے نئے صدر  کے لئے احمد چنائے یا یحیی پولانی کا نام دیا جائے۔ان خیالات کا اظہارمعروف بزنس

مین سراج قاسم تیلی،اجمل بلوچ،نعیم میر اور دیگرنے پاکستان تاجر کنونشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کی جانب سے آل پاکستان تاجر کنونشن 2020 کا کراچی کے خالق دینا ہال  میں انعقاد کیا گیا جس میں بزنس مین گروپ کے سربراہ سراج قاسم تیلی، آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ جنرل سیکرٹری نعیم میر،ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر قیوم قریشی،احمد چنائے اور کراچی سمیت ملک بھر کے تاجروں رہنماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ ہم ایف بی آر کے دروازے پر کہ کر آئے ہیں کہ تم چور ہو،ہمارے مخالفین کہتے تھے کہ حکومت سے کچھ بھی منظور نہیں کرواسکیں گے۔کمیٹیاں صرف نمائشی نہیں ہیں کسی تاجر کو تکلیف پہنچی تو اسے حل کروائینگے،جیولرز کے مسائل کو جلد حل کروائینگے بین الاقوامی سازش کے تحت پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے ذریعے معاشی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سونے کے کاروبار پر ایف اے ٹی ایف کے ذریعے قدغن لگایا گیا کہ دہشت گردی میں استعمال ہوتا ہے،حیرت ناک امر یہ ہے کہ ایف اے ٹی ایف ڈالر پر قدغن نہیں لگا رہے ہیں،کرپشن اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جب تک قومی اسمبلی سے موت کی سزا کا قابون منظور نہیں ہوگا،آج تاجر اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ نہ کسی کو رشوت دینگے اور نہ لینے دینگے اس موقع پر بزنس مین گروپ کے سربراہ سراج قاسم تیلی نے کیا کہ

کراچی 70فیصد ریوینیو دینے کے باوجود مسائل کا شکار ہے،شہر میں چھوٹے اور درمیانے تاجروں کو جو بھی مسائل ہونگے انہیں کراچی چیمبر حل کروانے کی کوشش کرتا ہے،کراچی چیمبرحو بھی تاجر اپنے مسائل کے حل کے لئے آتا ہے اسکے مسائل حل کرنا  ہماری ذمہ داری ہے،کراچی کے تمام حامی یا مخالف ایسوسی ایشن ہمارا ہی حصہ ہیں،تاجر حکومتی اداروں کی بدنیتی کی وجہ سے ٹیکس نہ دینے پر

مجبور ہوتے ہیں آج حکومت ایف بی آر کو کو تالہ لگا دے تو  پانچ ہزار نہیں بلکہ دس ہزار سے زائد ٹیکس جمع ہونگے۔جب تاجروں کو ہی ود ہولڈنگ ٹیکس جمع کرنا ہے تو ایف بی آر کے ملازمین کو فارغ کردیا جائے،کرپشن اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جب تک کہ بڑے لوگوں کو پکڑا نہیں جائیگا، کنونشن سے آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہاکہ آج پورے پاکستان سے تاجر کراچی کے

تاجروں کے ساتھ یکجہتی کے لئے آئے ہیں، کراچی کے تاجروں کے درمیان تقسیم در تقسیم ہیں۔ حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں تاجر برادری کے مفادات کو سامنے رکھا گیا ہے جو تاجر سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ نہیں ہوگا وہ خریدار سے شناختی کارڈ لینے کا پابند نہیں ہوگا۔جو تاجر.کے بجلی کا بل بارہ لاکھ سے زائد اور ٹرن اوور ٹیکس دس کروڑ سے زائد ہوگا وہ سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہوگا۔

زیادہ تاجر خریداری بغیر انوائس کے کرتے ہیں وہ بھی سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ نہیں ہوگا۔ٹیکس جمع کروانے کے لئے سادہ قوانین اور سنگل پیج کا فارم ایف بی آر سے منظور کروالیا ہے۔جو کہ ویب سائٹ پرموجود ہے۔تین ہزار تاجر تاریخ میں پہلی مرتبہ ایف بی آر کی مختلف کمیٹیوں میں نمائندگی کر رہے ہیں۔جو تاجر تنظییمیں ٹیکسز کے مسائل کو پیچیدہ بناکر ہیش کررہی ہیں وہ درست نہیں۔۔تاجروں کے اتحاد کے

ذریعے حکومت سے 66 فیصد ٹیکس کم کروا دیا ہے جیولرز کے کاروبار اس وقت ایف اے ٹی ایف کے ریڈار پر ہیں جیولرز صبر سے کام لیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین نے ہمارے ساتھ زیادتی کی لیکن ہم جواب نہیں دینا چاہتے۔پاکستان بھر سے آئے ہوئے تما م تاجروں کا ممنون ہوں فیڈریشن میں جو تبدیلی آئی ہے وہ سراج قاسم تیلی کی مرہون منت ہے۔ایف پی سی سی آئی آئی میں نئے صدر کے ہم چاہتے ہیں کہ

یونس احمد چنائے یا یحیی پولانی کا نام دیا جائے یہ دونوں شخصیات چھوٹے تاجروں کے مسائل پر بہتر طریقے سے آواز اٹھا سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ صنعتیں ٹیکسز کی بھر مار کی وجہ سے تباہ ہورہی ہیں ودہولڈنگ ٹیکس کا ایجنٹ بننے پر ایس ایم ایز کو مجبور کیا جا رہا ہے۔۔ اس موقع پر دیگر تاجروں نے اظہار خیال کیا۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…