گولڈ کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

  جمعرات‬‮ 14 مارچ‬‮ 2019  |  10:30
کراچی (این این آئی) بین لاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں12ڈالرکامزیداضافہ ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا500روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں12ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1296ڈالرسے بڑھ کر1308ڈالرہوگئی ۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھرملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت میں500روپے اوردس گرام قیمت میں429روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت68800روپے سے بڑھ کر69300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت58985روپے سے بڑھ کر59414روپے ہوگئی۔منگل کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت870.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88روپے پرمستحکم رہی۔

موضوعات:

loading...

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں