پاکستان ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق کل سے ہوگا

5  دسمبر‬‮  2018

لاہور( این این آئی)پاکستان ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق کل ( جمعہ) سے ہوگا، ریلوے کی جانب سے 20ٹرینوں کی تمام کلاسوں کے کرایوں میں 7سے15فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گرین لائن اے سی کلاس اسلام آباد سے کراچی ،راولپنڈی سے لاہور اور لاہور سے کراچی کے کرائے میں بالترتیب 540روپے،120اور500روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔

قراقرم ایکسپریس اے سی اور اکانومی کلاس لاہور سے کراچی کے کرائے میں بالترتیب 500اور 170روپے، لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی کراچی ایکسپریس ،بزنس ایکسپریس ،شالیمار ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس کے اے سی سلیپر،اے سی بزنس،اے سی پارلر، اے سی سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں بالترتیب 670روپے،540روپے،390روپے،380روپے اور 180روپے اضافہ ،خیبرمیل ٹرین کے کراچی سے پشاورتک اے سی سلیپر کے کرائے میں 850روپے،اے سی بزنس کے کرائے میں 600 روپے، اے سی سٹینڈر ڈ490اوراکانومی کلاس کے کرائے میں 190روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔خیبر میل ،عوام ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس کے لاہور سے کراچی اے سی سلیپر ، اے سی بزنس، اے سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں بالترتیب 660روپے،480روپے،380اور150روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔تیز گام ایکسپریس کے راولپنڈی سے کراچی اے سی سلیپر، اے سی بزنس، اے سی سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں بالترتیب 890،660،530اور210روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ ملت ایکسپریس فیصل آباد سے کراچی اے سی بزنس اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں بالترتیب 540اور 160روپے، ملت ایکسپریس سرگودھا سے کراچی اکانومی کلاس کے کرائے میں180روپے جبکہ ملت ایکسپریس کے ملکوال سے کراچی تک اکانومی کلاس کے کرائے میں

190روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔ بہااؤلدین ذکریا ٹرین کے ملتان سے کراچی اے سی بزنس ، اے سی سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں بالترتیب 480،360اور 140روپے ،پاکستان ایکسپریس ٹرین کے کراچی سے راولپنڈی تک اکانومی کلاس میں250روپے ، ،سبک رفتار،سبک قراقرم،راول ایکسپریس اور اسلام آباد ایکسپریس کے لاہور سے راولپنڈی کے درمیان کرائے میں اے پارلر، اے سی بزنس، اے سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے

کرایوں میں بالترتیب 100روپے،90،80اور 30روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔ موسیٰ پاک اور ملتان ایکسپریس کے لاہور سے ملتان کرائے میں اے سی پارلر، اے سی بزنس ، اے سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں بالترتیب 60روپے،60روپے،50اور 30روپے جبکہ سکھر ایکسپریس کے سکھر سے کراچی کے درمیان کرائے میں اے سی سلیپر، اے سی بزنس ، اے سی سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں بالترتیب 350روپے،230روپے،180روپے اور 80روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…