اوپن مارکیٹ : گندم کی ایک بوری پر سو روپے کا اضافہ، آٹا مہنگا ہونے کا قوی امکان

30  اکتوبر‬‮  2018

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت کی جانب سے فلور ملز کو گندم نہ ملنے کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم کی ایک بوری پر سو روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت کو پر لگ گئے۔

فی بوری گندم کی قیمت میں سو روپے اضافہ کردیا گیا جس کے بعد آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا قوی امکان ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن جاوید یوسف کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت مسلسل رابطے کے باوجود فلور ملز کو گندم فراہم نہیں کررہی، وزیرخوراک اور سیکریٹری سندھ سے ملاقات کے باوجود فلور ملز کو گندم نہیں ملی۔ جاوید یوسف نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں گندم مہنگا ہونے سے ملوں کو موجودہ نرخ پر آٹا فروخت کرنا مشکل ہے، فلور ملز ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ لاکھوں ٹن گندم سندھ حکومت کی پاس موجود ہے، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جلد ملاقات کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ سیزن کے آغاز میں گندم کی بوری3075 کی تھی جو اب3450روپے تک پہنچ گئی ہے، حکومت نے فوری گندم ریلیز نہ کی تو مسائل مزید بڑھ جائیں گے،۔ چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن نے بتایا کہ صوبہ پنجاب نے ڈیڑھ ماہ قبل3250روپے کا نرخ مقرر کردیا تھا، سندھ کے علاوہ تینوں صوبے فلور ملز کے لئے ریٹ مقرر کرچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…