پیر‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2026 

دنیا کی خفیہ کرنسی میں سرمایہ کاری کتنے سو ارب ڈالر تک پہنچ گئی ، بین الاقوامی اداروں کی رپورٹ میں حیران کن انکشاف

datetime 2  جنوری‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)1300سے زائد خفیہ کرنسیاں جن میں بٹ کوائن سب سے مشہور ہے روایتی بین الاقوامی بینکنگ اور حکومتی اداروں کے باہر چلائی جاتی ہیں اور ترقی یافتہ مغربی ملکوں میں ان کا کاروبار انٹرنیٹ پر ہوتا ہے، ان کا مارکیٹ سرمایہ اندازا 587 ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے۔امریکی کیبلسیٹلائٹ اور انٹرنیٹ بزنس نیوز ٹیلی ویژن چینل سی این بی سی نے 17دسمبر 2017 کو ڈیجیٹل والٹ پلیٹ فارم بلاک چین

کے سی ای او پیٹر سمتھ کے حوالے سے بتایاکہ دنیا میں تمام خفیہ کرنسیوں کا مجموعی سرمایہ 2018 میں ایک ٹریلین ڈالر سے بڑھ جائے گا صنعتی ویب سائٹ کوائن مارکیٹ کیپ کے ڈیٹا کے مطابق دنیا میں 1300سے زائد خفیہ کرنسیاں ہیں جن میں بٹ کوائن اور ایتھر خاص طور پر قابل ذکر ہے۔ان کا مجموعی مارکیٹ سرمایہ 587 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ امریکا کے سب سے بڑے میڈیا ہاؤس نے جو 93.62 ملین گھروں میں دیکھا جاتا ہے (جو 804 فیصد گھر بنتے ہیں)مزید رپورٹ کیاکہ بٹ کوائن کا مجموعی خفیہ کرنسی مارکیٹ میں سرمایہ 50 فیصد سے زائد ہے جو 317 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ایتھر دوسری بڑی ڈیجیٹل کرنسی ہے جس کا مارکیٹ سرمایہ 68.9 ارب ڈالر ہے۔دونوں کی قیمتوں میں اس سال بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ مارکیٹ کے کچھ کھلاڑیوں کا خیال ہے کہ مستقبل قریب میں صرف بٹ کوائن کا سرمایہ ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔سٹینڈ پوائنٹ ریسرچ کے بانی رونی موس نے سی این بی سی کو بتایا کہ بٹ کوائن کی قدر فی ڈیجیٹل سکہ 4 لاکھ ڈالر تک بلند ہو سکتی ہے اور اس سے اس کا مارکیٹ سرمایہ ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔تاہم بٹ کوائن کو اپنے حصے کی تنقید کا بھی سامنا ہے۔جے پی مورگن کے جیمی ڈیمون کھل کر خفیہ کرنسی کو فراڈ قرار دیتے ہیں اور ان لوگوں کو احمق سمجھتے ہیں جو اس میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ادھر ڈوئچے بینک نے حال ہی میں خبردار کیا ہے کہ بٹ کوائن کے کریش

ہونے سے آئندہ سال وسیع تر مالیاتی مارکیٹ متاثر ہو سکتی ہے۔نیویارک میں نجی طور پر مالیاتی سافٹ ویئر، ڈیٹا اور میڈیاپر مشتمل ہیڈکوارٹر رکھنے والی فرمبلوم برگ کے مطابق خفیہ کرنسیاں ایک قابل قدر سرمایہ کاری ہیں اور لوگ منافع کے حصول کے لئے اس سال کھنچے چلے آئیں گے۔فی الحال بٹ کوائن کے مارکیٹ سرمائے کے بڑھنے کی وجہ یہ ہے کہ ان دنوں وہ 45 ارب ڈالر تک پہنچ چکاہے تاہم ابھی اسے بہت وقت لگے گا

کیونکہ بڑی عالمی سرمایہ کاری مارکیٹیں ڈیجیٹل کرنسیوں کے حوالے سے کچھ شاکی ہیں۔فی الوقت رہائشی جائیدادوں میں ہونے والی سرمایہ کاری 162 ٹریلین ڈالر کے لگ بھگ ہو چکی ہے۔ بلومبرگ جس نے چند سال قبل 9 ارب ڈالر کا ریونیو حاصل کیا اور اس کے دنیا بھر میں 162دفاتر ہیں کہا ہے کہ سونے کی عالمی مارکیٹ 6سے

9 ٹریلین ڈالر سالانہ کی ہے جس کے بعد مارکیٹ سرمائے کے حوالے سے 0.3 ٹریلین ڈالرز کے ساتھ خفیہ کرنسی سب سے آگے ہے۔تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ بٹ کوائن 2009 کے جنوری میں دوبارہ عالمی مارکیٹ میں آئی جس کے بعد دیگر خفیہ کرنسیاں آئیں جن میں لائٹ کوائن، ماسٹر کوائن، فیدر کوائن اور پیرکوائن شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…