سی پیک نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ،چینی اخبار پیپلزڈیلی کے انکشافات

26  فروری‬‮  2017

بیجنگ (آئی این پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک ) نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ہیں ، سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا اہم ترین منصوبہ ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے اوروہ تکمیل کے مراحل طے کررہا ہے، اس سے پاکستان کے اندر غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھل گئے ہیں اور یہ پاکستان کے لئے ترقی کے بڑے مواقع لے آیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار چین کے معروف اخبار پیپلز ڈیلی نے اپنی تازہ ترین اشاعت میں کیا ہے ۔اخبار لکھتا ہے کہ اس سال مئی میں بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی چین میزبانی کرے گا جو کہ تعاون کے فروغ اور تعاون کیلئے ایک پلیٹ فارم قائم کرنے کے طریقوں پر غور کرے گا ۔ چین کے صدر شی چن پھنگ نے یہ بات ڈیووس کے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس 2017ء کے دوران کہی تھی ۔ بیلٹ اینڈروڈ فریم ورک کے تحت سی پیک روٹ کے ساتھ واقع ممالک چینی تعاون میں اضافہ کر دے گا۔پاکستان کے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کا کہنا ہے کہ بیلٹ اینڈ رو ڈ منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ہے ، سی پیک کے ساتھ تعمیر ہونے والے بنیادی ڈھانچے اور بنیادی توانائی کے منصوبے پاکستانی معیشت کی ترقی کیلئے اہم عمل انگیز ثابت ہو نگے اور پاکستان کیلئے مزید معاشی سرگرمیاں اور مواقع لائیں گے ۔ اخبار کا مزید کہنا ہے کہ سی پیک کے ارد گرد قراقرم ہائی وے کے منصوبے کے تحت تھاکوٹ حویلیاں کی تعمیر کا منصوبہ چین اور پاکستان کو ملانے کا واحد منصوبہ ہے ، پشاور اور کراچی کو ملانے والی موٹروے کا ملتان سکھر سیکشن اور لاہور میٹرو کا اورنج لائن منصوبہ پہلے ہی شروع کئے جا چکے ہیں ۔دریں اثنا دس پاور پلانٹ جن کی بجلی پیدا کرنے کی استعداد 7300میگاواٹ ہے جن میں ساہیوال کا منصوبہ بھی شامل ہے کی تعمیر شروع ہو چکی ہے

جبکہ دیگر منصوبوں میں گوادر کی بندرگاہ 25ہیکٹر رقبے پر مشتمل بندرگاہ کے قریب فری ٹریڈ زون بھی زیر تکمیل ہیں ، سی پیک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دروازے کھول دیئے ہیں اور پاکستان کے عوام اس سے فائدہ اٹھائیں گے ، اس سے نہ صرف مقامی معیشت بہتر ہو گی بلکہ پاکستان کے عوام کے طرز زندگی میں بھی بہتری آئے گی ،بنیادی ڈھانچے کے یہ منصوبے چینی مشینری صنعت کیلئے بھی ترقی کے نئے مواقع لائیں گے ۔

چبن کی ہیوی مشینری تیار کرنیوالی کمپنی کے ایک ملازم زاؤ ووئی کا کہنا ہے کہ سی پیک کی وجہ سے ہماری کمپنی کی 400ڈیوائسز ملک میں فروخت ہوئی ہیں اور کمپنی کی علاقائی فروخت میں 43ملین ڈالر کا اضافہ ہو گیا ہے، یہ ملازم حال ہی میں پاکستان تشریف لایا ہے ،بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ چینی پروگرام ہے جس کا مقصد روٹ کے ساتھ واقع ممالک کے درمیان رابطے قائم کرنا اور ملکوں کے درمیان مساوی ترقی کا حصول ہے،سی پیک نے دونوں ممالک کے عوام کے دلوں کو جوڑ دیا ہے اور اس کے روٹ پر واقع ممالک کے درمیان ے مثال تعاون پیدا کر دیا ہے ۔

آگے چل کر اخبار مزید لکھتا ہے کہ اب تک کے اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ چینی سرمایہ کاروں نے بیلٹ اینڈ روڈ روٹ پر واقع ممالک میں 2016ء کی پہلی سہ ماہی تک 50ارب ڈالر سے زیادہ سرمایہ کاری کی ہے ، چین اور پاکستان کا تجارتی حجم 14ارب ڈالر سے زیادہ ہو گیا ہے،چین اور پاکستان کے درمیان چینی سرمایہ کاروں نے جونئے معاہدے کئے ہیں ان کی مالیت 7.1ارب ڈالر سے زیادہ ہے ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…