پاکستان انتہاپرپہنچنے والاہے۔۔!،امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے بڑا دعویٰ کردیا

1  فروری‬‮  2017

نیویارک (آئی این پی)امریکہ کے موقر اقتصادی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ پاکستان میں متوسط طبقے کو معاشی استحکام کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں،ملک میں قوت خرید بڑھی اور غربت میں کمی آرہی ہے، ملک میں دہشتگردی ختم ہورہی ہے اور جمہوریت کو استحکام ملاہے،امن وامان اور معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، گزشتہ تین سال میں دہشت گردی کے واقعات میں دو تہائی کمی آئی ہے،

اقتصادی ترقی گزشتہ آٹھ سال کی بلند ترین شرح پر ہے ،پاکستان تیزی سے ترقی کرتی معیشت اور صارفین کی بہترین منڈی ہے، 2013کے انتخابات جیتنے والی مسلم لیگ (ن) متوسط طبقے کی جماعت ہے۔بدھ کو امریکہ کے موقر اقتصادی جریدے نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر اپنے مضمون میں کہا ہے کہ پاکستان میں متوسط طبقے کو معاشی استحکام کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں،ملک میں قوت خرید بڑھی اور غربت میں کمی آرہی ہے۔وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ملک میں دہشتگردی ختم ہورہی ہے اور جمہوریت کو استحکام ملاہے،امن وامان اور معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ڈچ ڈیری کمپنی نے پاکستان میں 461ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی،سی ای او نیسلے کے مطابق پاکستان اقتصادی سرگرمیوں کی انتہاپرپہنچنے والاہے،گذشتہ پانچ سالوں میں نیسلے کی فروخت دوگناہوگئی ہے۔نیسلے مصنوعات کی پاکستان میں فروخت ایک ارب ڈالرہے۔آفتاب ایسوسی ایٹس کی تحقیق کے مطابق پاکستان میں38فیصد افراد کا تعلق متوسط طبقے سے ہے۔تحقیق کے مطابق پاکستان کا متوسط طبقہ جرمنی اور ترکی کی مجموعی آبادی کے برابر ہے۔سی ای او ڈیری کمپنی کے مطابق لوگوں کی قوت خرید بڑھ رہی ہے اور متوسط طبقہ بہتر ہو رہا ہے ، شنگھائی الیکٹرک کراچی الیکٹرک کمپنیمیں 1.8ارب ڈالر سرمایہ کاری کر رہی ہے ،

ترکی کی گھریلو الیکٹرک مصنوعات بنانے والی کمپنی بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہے ۔ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق ترکش الیکٹرک نے ڈاؤلنس میں 258ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ۔ سربراہ ترک کمپنی کے مطابق پاکستان میں متوسط طبقہ اور ورکنگ کلاس خوشحال ہورہی ہے ، فرانس کی کاریں بنانے والی کمپنی بھی پاکستان میں پلانٹ لگانے میں دلچسپی لے رہی ہے ۔ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق گزشتہ تین سال میں دہشت گردی کے واقعات میں دو تہائی کمی آئی ہے ،اقتصادی ترقی گزشتہ آٹھ سال کی بلند ترین شرح پر ہے ،چین بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے ،

کراچی سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ سال 46فیصد بہتری آئی اور یہ رجحان جاری ہے ۔ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق 2013کے انتخابات جیتنے والی مسلم لیگ (ن) متوسط طبقے کی جماعت ہے ،پاکستان میں موٹر سائیکل کی سالانہ فروخت 20لاکھ تک پہنچ گئی ہے ، 2000میں موٹرسائیکل کی سالانہ فروخت 95ہزار تھی ، پاکستان تیزی سے ترقی کرتی معیشت اور صارفین کی بہترین منڈی ہے جو کمپنیاں پہلے پاکستان کی طرف متوجہ نہیں تھیں اب وہ بھی متوجہ ہو رہی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…