معروف ٹیلی کام کمپنی ’’ٹیلی نار‘‘کے اچانک بڑے فیصلے نے بجلی گرادی

5  جنوری‬‮  2017

اسلام آباد (آن لائن)ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار نے پاکستان بھر میں اپنے سیلز اینڈ سروسز سینٹرز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد ٹیلی نار کمپنی کے دفاتر میں کام کرنے والے تمام ملازمین اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کمپنی کی ملکیت 17 سروسز سینٹر کو بند کرنے کے بعد صارفین کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں 289 فرنچائزز صارفین کو سہولیات فراہم کریں گی

۔ٹیلی نار کا کہنا ہے کہ سروسز سینٹر کی عدم موجودگی میں خلا کو پُر کرنے کے لیے فرنچائزز کو جدید آلات سے لیس کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں ٹیلی نار کا ماننا ہے کہ اس کے صارفین اپنی مشکلات کے حل میں اب خود انحصاری رکھتے ہیں جبکہ مزید مدد کے لیے سیلف کئیر ایپلی کیشن اور ہیلپ لائن سے مدد لی جا سکتی ہے۔ اس تمام تر معاملے میں قریبا 200 ملازمین متاثر ہوں گے جنہیں اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ ٹیلی نار کے مطابق کمپنی پالیسی کے تحت اہل ملازمین کو ان کے الاؤنسز سمیت دیگر سہولیات دی جائیں گی

ٹیلی نار کا کہنا ہے کہ اس پراسیس کو ہموار بنانے کے لیے متاثر ہونے والے ملازمین کو حد درجہ سہولیات اور سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…