بدقسمتی سے پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا سیاسی کردار ہے،فواد چوہدری

5  اکتوبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے اعتراف کو اور واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا سیاسی کردار ہے۔ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے بات چل رہی ہے تو وہ ان کی دلچسپی کے بغیر تونہیں ہوسکتی، چاہتے ہیں کہ بات چیت میں حکومت بھی شامل ہو تا کہ رولز آف گیم طے کیے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ فساد کے بغیر انتخابات کیلئے اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام اداروں سے بات کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا سیاسی کردار ہے، اسٹیبلشمنٹ کو ہی مذاکرات کرنے ہیں تو حکومت سائیڈ پر بیٹھ کر دہی کھارہی ہے؟ مریم نواز کی پریس کانفرنس کو بچکانہ قراردیتے ہوئے فواد چوہدری نے طنز کیا کہ مریم ہی پی ٹی آئی کا معاملہ ٹھیک کریں گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ آرٹیکل 62 ون ایف سمیت آئین میں ترامیم کی ضروت ہے، تاحیات نااہلی کا قانون درست نہیں ہے، آئین میں عدلیہ سے متعلق اصلاحات ہونی چاہئیں۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…