تحریک انصاف والے پی ڈی ایم کے جلسوں کے ساتھ کیا کر رہے ہیں ، جس کی وجہ سے پی ڈی ایم کے جلسے چھوٹے ہو جاتے ہیں ، حامد میر کا حیران کن دعویٰ

25  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی وی پروگرام میں سینئر اینکر پرسن حامد میر نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا کہ کیا وجہ تھی مردان جلسے میں پیپلز پارٹی کے ایک رہنما نے بھی شرکت نہیں جس کے بعد یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے مابین فاصلے پیدا ہو گئے ہیں ۔ جس کے جواب میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ

ایسا بالکل بھی نہیں ہےدس ریلیوں کا پلان ہے اور ہر ریلی میں ساری قیادت کا شامل ہونا ضروری نہیں ہے کسی میں دو لوگ ہوں گے تو کسی میں میں پانچ آئیں کیونکہ یہ بڑے شہروں میں جلسے کر چکے ہیں ، ان سے چھوٹے شہروں میں یہ پروگرام ہو رہے ہیں ، مردان جلسے میں بلاول بھٹو کی شرکت کا پروگرام نہیں تھا ، جلسے میں ان کی قیادت آئی یا پھنس گئے ، جلسوس بہت بڑا ہونے کی وجہ سے بازاروں میں پھنس گیا۔ سینئر اینکر پرسن حامد میرنے ایک اور سوال میں پوچھاکہ آپ کو یہ اسٹراٹیجی سمجھ نہیں آرہی کہ مجھے بہت سے حکومت کے لوگوں نے کہا کہ ان کو سمجھ نہیں آرہی ہم ان کے جلوسوں کا ٹریفک میں پھنسا دیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ جلسے میں پہنچ نہیں سکتے کیونکہ فرحت اللہ بابر صاحب تب وہاں جلسے میں پہنچ جب تقریب اختتام پذیر ہو رہی تھی جبکہ لاہور میں بھی ایسا ہوا کہ کارکنا ن اس وقت جلسہ گاہ میں پہنچے جب نواز شریف کی تقریر ختم ہو چکی تھی۔ اس پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے ، میرا اپنا جلوس اتنا بڑا تھا وہ چار کلو میٹر کا فاصلہ اڑھائی گھنٹے میں میں پہنچا تھا ، تعداد زیاد ہ ہونے کی وجہ سے یہ سب ہوا ہے ۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…