اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

سندھ اسمبلی توڑنے کا قدم اٹھایا جائے یا نہیں ؟آصف زرداری ہچکچاہٹ کا شکار، پی ڈی ایم نے سابق صدر کو بڑی مہلت دیدی

datetime 10  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ اسمبلی توڑنے سے متعلق فیصلے پر سی ای سی اجلاس میں مشاورت کیلئے مہلت مانگ لی ،پی ڈی ایم پارٹی سربراہان نے آصف زرداری کی مشاورت کی درخواست قبول کرلی ۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ہونے والے پی ڈی ایم

اجلاس میں آصف زرداری نے کہا کہ استعفوں کا معاملہ ایک بڑا فیصلہ ہے اور اس کے لئے پارٹی کے سینئر رہنمائوں سے مشاورت کرنا چاہتا ہوں ،آصف زرداری پی ڈی ایم سربراہوں سے درخواست کی کہ استعفوں کے معاملے پر سی ای سی اجلاس میں مشاورت کیلئے اجازت دی جائے جس پر پی ڈی ایم سربراہان نے سندھ اسمبلی توڑنے سے متعلق فیصلے کے لیے مہلت دیدی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنماوں نے آصف زرداری سے درخواست کی ہے کہ پی ڈی ایم کا نکتہ نظر پارٹی ارکان اور سی ای سی ممبرز کو بتایا جائے۔ آصف زرداری کی یقین دہانی کروائی ہے کہ مشاورت کے بعد فیصلے سے آگاہ کروں گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے سندھ اسمبلی سے متعلق انتظار کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق استعفوں اور سندھ اسمبلی توڑنے سے سینیٹ انتخابات پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟اپوزیشن جماعتوں نے آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی ہے جس میں آئینی ماہرین سے رائے لی جارہی ہے کہ آیا 400 سے زائد استعفوں کے بعد کیا سینیٹ الیکشن ممکن ہیں؟سندھ اسمبلی ٹوٹنے پر کیا الیکٹورل کالج نا مکمل ہو جائے گا؟سندھ اسمبلی ٹوٹنے کے بعد کیا سینیٹ انتخابات ہو سکتے ہیں؟تمام سیاسی جماعتیں نے اس بارے میں اپنے اپنے آئینی و قانونی ماہرین رائے لینا شروع کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…