عوام تیاری کر لے ،برفباری کا امکان، ان شہروں میں بادل برسیں گے ، محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی

7  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی ، ملکہ کوہسار پر برفباری کا قوی امکان ہے جبکہ گلیات میں بھی برفباری متوقع ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور پشاور سمیت کئی شہروں میں بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں

بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ پیر سے شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ پیر کے روز سے شروع ہورہا ہے جو بدھ کے روز تک جاری رہنے کاامکان ہے۔بارشوں اور برف باری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت چترال،دیر،سوات، شانگلہ، بونیر،کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے میدانی علاقوں میں بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ بارشوں اورپہاڑوں پربرفباری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئی ہے۔پی ڈی ایم نے بالائی علاقوں کی انتظامیہ کو ہر قسم کی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے شمالی علاقوں میں پیر سے بدھ تک بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار کی رات سے بلوچستان میں داخل ہوگا، جو بدھ کی صبح تک صوبے میں موجود رہے گا۔محکمہ موسمیات نے اس موسمی صورتحال کے باعث پیر سات دسمبر اور منگل آٹھ دسمبر کو کوئٹہ، ڑوب، زیارت، قلعہ سیف اللّٰہ اور قلعہ عبداللّٰہ، لورالائی، ہرنائی، چاغی، نوشکی، بولان، شیرانی اور قلات میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نے موسم کی صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کو الرٹ جاری کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…