آزادی مارچ کے حوالے سے (ن) لیگ کی تین گھنٹے سے زائد طویل بیٹھک،مارچ میں کب اور کہاں سے شامل ہونگے؟ بڑے فیصلے کرلئے گئے

14  اکتوبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی تین گھنٹے طویل مشاورت ہوئی، احسن اقبال نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی آگاہ کیا، شہباز شریف اورمولانا فضل الرحمان کے درمیان کل بدھ کے ملاقات ہو گی جس کے بعد پریس کانفرنس میں حتمی اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت پارٹی قائد محمد نواز شریف کی جانب سے لکھے گئے خط کی روشنی میں جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری رکھے ہوئے اور اسی سلسلہ میں ماڈل ٹاؤن میں پارٹی صدر محمد شہباز شریف کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصاً جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ میں شرکت کے طریقہ کار کے حوالے سے تفصیلی غوروخوض کیا گیا۔ اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، احسن اقبال،محمد زبیر، رانا مشہود، مرتضی جاوید عباسی، امیر مقام، مریم اورنگزیب،پرویز ملک سمیت دیگر شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں احسن اقبال نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات اور آزادی مارچ کے حوالے سے زیر بحث آنے والے نکات پر پارٹی رہنماؤں کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان بھی ملاقات ہوگی جس میں آزادی مارچ کے حوالے سے امور کو حتمی شکل دی جائے گی۔اجلاس میں شہباز شریف نے تمام رہنماؤں سے آزادی مارچ میں شرکت کیلئے روڈ میپ طلب کیا جس پر رہنماؤں نے کھل کر اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہاگیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سندھ جے یو آئی (ف) کے ساتھ مل کر سکھر سے لانگ مارچ کی ابتداء  کرے،جنوبی پنجاب کی قیادت سندھ اور بلوچستان سے آنے والے آزادی مارچ کے شرکا ء کے ساتھ شامل ہو۔ ذرائع کے مطابق یہ بھی تجویز دی گئی کہ شیخوپورہ،سیالکوٹ،نارووال، قصور،ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ کے کارکن لاہور میں اکٹھے ہوں جبکہ لاہور سے آزادی مارچ کا بڑا ریلا اسلام آباد کیلئے روانہ ہو۔ذرائع کے مطابق ان تجاویز پر مشاورت کے لئے (ن) لیگ او رجے یو آئی (ف) کے درمیان قیادت کی سطح پر ملاقات میں حتمی فیصلے کئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…