پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا تسلسل جاری،سرمایہ کاروں کے مزیداربوں ڈوب گئے،صورتحال تشویشناک

26  جون‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعد محدودپیمانے پرمندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 34100کی نفسیاتی حدسے بھی گرگیا،مندی کے باوجودسرمایہ کاری مالیت میں 8ارب86کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت10.23فیصدزائد جبکہ57.87فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،بینکنگ،سیمنٹ،اسٹیل اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 34290پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی صورتحال،وفاقی بجٹ پر اپوزیشن کے سخت رویے کے سبب بجٹ کی منظوری التوا میں جانے کے خدشے،ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس وصولی کیلئے انقلابی اقدامات سے جڑی خبروں پراورڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپ تذبذب کاشکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی،جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئیاور کے ایس ای100انڈیکس دوران ٹریڈنگ33731پوائنٹس کی نچلی سطح پردیکھا گیا تاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی ا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی34000کی حد بحال ہوگئیتاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔بدھ کو مجموعی طور پر349کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے112کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،202کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ35کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 8ارب86کروڑ4لاکھ86ہزار715روپے کااضافہ ریکارڈ کیا،

جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر69کھرب15ارب68کروڑ62لاکھ2ہزار860روپے ہوگئی۔بدھ کومجموعی طور پر15کروڑ96لاکھ80ہزار70شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت1کروڑ48لاکھ30ہزار450شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت113.68روپے اضافے سے6799.00 روپے اورپاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت97.38روپے اضافے سے2503.44روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی وائتھ پاک لمیٹڈکے حصص میں ریکارڈکی گئی،

جس کے حصص کی قیمت37.20روپے کمی سے706.80روپے اورماڑی پٹرولیم کے حصص کی قیمت18.92روپے کمی سے1016.11روپے ہوگئی۔بدھ کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں 2کروڑ96لاکھ85ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت3پیسے کمی سے4.21روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں 87لاکھ80ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت3پیسے اضافے سے9.19روپے ہوگئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس74.87پوائنٹس کمی سے16085.37پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس169.11پوائنٹس کمی سے54604.57پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس32.15پوائنٹس اضافے سے25089.03پوائنٹس پربندہوا۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…