”اس کو دو کروڑ کے اشتہار دے دیتا تو دن رات کتے کی طرح میرے پاؤں چاٹتا، بیوی بچے امریکہ میں پڑے ہوئے ہیں یہاں بھونکنے کی نوکری ہے، یونی اور ربڑ بینڈ لگا کے اور کھسروں والی شرٹس پہن کر۔۔“ فواد چوہدری کا اینکر سمیع ابراہیم کیلئے سخت زبان کا استعمال

4  جون‬‮  2019

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی و اینکر سمیع ابراہیم کے لیے انتہائی سخت زبان استعمال کی، انہوں نے اپنے ٹویٹس میں سمیع ابراہیم کے بارے میں کہا کہ

اس کو دو کروڑ کے اشتہار دے دیتا تو دن رات کتے کی طرح میرے پاؤں چاٹتا، بیوی بچے امریکہ میں پڑے ہوئے ہیں یہاں بھونکنے کی نوکری ہے، سمیع ابراہیم نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ”عید کے بعد انڈیا اور امریکہ کی حمایت سے سازش ہو گی جس میں تحریک انصاف کے اپنے لوگ بھی شامل ہیں، مقصد عمران خان کو وزارتِ عظمیٰ سے ہٹانا اور فوج کے بارے عوامی اعتماد کو مسخ کرنا ہے، فواد چودھری کا رابطہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے، اس کے جواب میں فواد چودھری نے مزید ٹوئٹس میں کہا کہ پونی اور ربڑ بینڈ لگا کے اور کھسروں والی شرٹس پہن کر intellectual بننے کی ایکٹنگ نہ کرو بیٹا، ابھی سلمان کی مہربانی ہے جس نے ARY سے نکالنے کی وجہ نہیں بتائی، انسان کو اپنی اوقات میں رہنا چاہیے۔ اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جب سے سوشل میڈیا آیا ہے ہر کتے کو بھونکنے کی آزادی ہے اب کاٹنے کی بھی ہے۔ فواد چوہدری نے سمیع ابراہیم کا امریکی ویزا شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتا رہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہاہے، ایسے منافقوں سے باخبر اور محفوظ ہونا انتہائی اہم اور ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…