اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

ججز کیخلاف ریفرنسز ، ن لیگ حکومت کیخلاف میدان میں کود پڑی ، بڑا اعلان کر دیا

datetime 31  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )نے ججز کے خلاف ریفرنسز پر پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔ جمعہ کو مسلم لیگ (ن )کے مشترکہ ایڈوائزری گروپ کا اجلاس ختم ہوا جس میں ججز کے خلاف ریفرنسز پر پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ۔مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ

یہ ریفرنسز عدلیہ پر قدغن لگانے کے مترادف ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر کسی کو حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ریفرنسز کے خلاف نون لیگ نے اصولی موقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔سابق اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ریفرنسز کے خلاف احتجاج کا ہر آپشن استعمال کریں گے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیت میں اپنی صاحبزادی مریم نواز اور دیگر پارٹی رہنمائوں سے ملاقات میں ججز کے معاملے پر زور دیا تھا کہ (ن )لیگ اس حوالے سے حکمت عملی بنائے جبکہ انہوں نے اپیل کی تھی کہ عوام عدلیہ بچائو تحریک کیلئے باہر نکلیں۔نواز شریف کے مطابق جمہوریت پسند ججز کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، قوم عدلیہ بچائو تحریک کیلئے باہر نکلے، جو اس تحریک میں شامل نہیں ہوگا اسے قوم معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے قومی غیرت کا جنازہ نکال دیا ہے، اب بس ہو گئی ہے، جس طرح حکومت نے میڈیا کو یرغمال بنایا ہے اب ججز کے خلاف ریفرنس لا رہی ہے،اتنے پاک صاف کردارکے حامل ججزکی ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…