اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی کیلئے دائر متفرق درخواست جسٹس قاسم خان نےکس بینچ کو بھجوا دی

datetime 10  اپریل‬‮  2019

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس قاسم خان نے وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی کیلئے دائر متفرق درخواست جسٹس شاہد وحید کو بھجوا دی ۔ ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس قاسم خان نے وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی کے لئے لائرز فائونڈیشن فار جسٹس کی آئینی درخواست پر سماعت کی جس میں وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان نیازی کو فریق بنایا گیا ۔

جسٹس قاسم خان نے عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست جسٹس شاہد وحید کو بجھوا تے ہوئے کہا کہ جسٹس شاہد وحید اس درخواست پر سماعت کر رہے تھے۔عدالت نے درخواست پر کارروائی 18 اپریل تک موخر کر دی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ نواز شریف کے دور حکومت میں عمران خان سول نافرمانی کے لیے لوگوں کو اکسایا ہے، عمران خان نے لوگوں کو اکسایا کہ وہ ٹیکس نہ دیں اور بیرون ممالک سے رقوم بھی نہ بھیجیں، عمران خان نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر دھاوا بولا اور اور گیٹ توڑے، عمران خان نے ملکی سالمیت کے خلاف اقدامات کیے ہیں، عمران خان نے ملکی سیاسی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت وزیر اعظم عمران خان کو آرٹیکل 62 ون جی کے تحت نا اہل کرے،عمران خان کے خلاف 124 اے کے تحت کاروائی کا حکم دے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…