اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

شامی فوج کی کارروائی ، تدمر میں داعش کے چنگل سے19خواتین اور بچے بازیاب

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2018

دمشق(این این آئی)شامی فوج نے وسطی شہر تدمر میں ایک چھاپا مار کارروائی کے بعد انیس دروز خواتین اور بچوں کو داعش کے چنگل سے بازیاب کرا لیا ہے۔داعش نے انھیں جولائی میں السویدہ شہر اور اس کے نواحی دیہات سے حملوں کے دوران میں اغوا کر لیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق داعش کے جنگجوؤں نے 25 جولائی کو صوبہ السویدہ کے نزدیک واقع صحرائی علاقے سے

السویدہ شہر اور اس کے نواحی دیہات پر دھاوا بولا تھا اور خودکش بم دھماکے کیے تھے جن میں کم سے کم ڈھائی سو افراد ہلاک ہوگئے تھے اور وہ قریباً تیس افراد کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ یرغمالیوں کو تاریخی شہر تدمر ( پلمائرا) کے شمال مشرق میں واقع صحرائی علاقے سے بازیاب کرایا گیا ہے اور فوج نے وہاں داعش کے انتہا پسندوں کے خلاف اہدافی کارروائی کی ہے۔تاہم اس نے یہ نہیں بتایا کہ فوج نے یہ کارروائی کب کی تھی۔اس گروپ میں شامل چھے یرغمالیوں کو اکتوبر میں بازیاب کرا لیا گیا تھا اور داعش نے اگست میں ایک یرغمالی کا سرقلم کردیا تھا۔ دروز حکام اور داعش کے درمیان ان یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات چیت بھی ہوئی تھی۔روس نے الگ سے بھی اس معاملے پر داعش سے بات چیت کی تھی۔صوبہ السویدہ پر شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کی عمل داری چلی آرہی ہے ۔ السویدہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں زیادہ تر دروز اقلیت کے لوگ آباد ہیں۔وہ شام میں جاری خانہ جنگی کی مخالفت کرتے رہے ہیں اور اس مذہبی اقلیت سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی اکثریت شامی فوج میں ملازم ہے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…