ذیابیطس کی پیچیدگیوں سے بچانے میں مددگار آسان ٹیسٹ

18  ستمبر‬‮  2018

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار ہیں تو ایک آسان سا ٹیسٹ آپ کو مختلف پیچیدگیوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ ڈائیبیٹس یوکے کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ذیابیطس کے شکار افراد میں پیروں کے مسائل پیدا ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ بلڈ شوگر کی سطح بڑھنے سے

ہونے والا نقصان ہے۔ ذیابیطس کی علامات اس کے نتیجے میں پیروں میں ناسور بن جانے والے زخموں سمیت اعضاء سے محرومی کا بھی امکان ہوتا ہے۔ ویسے تو طبی ماہرین مریضوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ ہر سال پیروں کا معائنہ ماہرین سے کرایا جانا چاہئے تاہم ایسا بہت کم افراد کرتے ہیں۔ تاہم تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سالانہ معائنے سے ہٹ کر لوگوں کو پیروں کی انگلیوں کو چھونے کا ٹیسٹ کرکے اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ان کے پیر اب بھی حساس ہیں یا نہیں۔ خاموش قاتل مرض جو زندگی کی مدت کم کرے تحقیق کے مطابق یہ ٹیسٹ بہت آسان ہے، اس کے لیے بس دونوں پیروں کی تین، تین انگلیوں کو چھو کر جاننے کی کوشش کریں کہ لمس کس حد تک محسوس ہوا۔ محققین کا کہنا تھا کہ ان انگلیوں کو انتہائی نرمی سے چھوئیں اور اسے دبانے یا چٹکی لینے سے گریز کریں۔ محققین کا کہنا تھا کہ اگر انگلیوں کو چھونے کا احساس نہیں ہوتا تو یہ انفیکشن کے خطرات کو مزید بڑھا دیتا ہے جبکہ زخم ہونے کی صورت میں پیروں سے محرومی کا بھی امکان ہوتا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ آپ نے کسی مسئلے کو دیکھا ہو یا کوئی تشویش ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ ذیابیطس ہونے کی صورت میں پیروں کے مسائل انتہائی تیزی سے بڑھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…