آئی ایس آئی افسر نے مجھے بلایا اور لفافہ دیکر کیا پیشکش کی؟ ریحام خان نے سنگین الزام لگا دیا، نیا پنڈورا باکس کھل گیا

6  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)ریحام خان کی کتاب سے متعلق مزید انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے  حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں کئی بڑے ٹی وی اینکرز پر ایجنسیوں کے ایجنڈے پر کام کرنے اور ان سے پیسے لینے کا الزام عائد کیا ہے۔حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اپنی کتاب میں ریحام خان نے یہ بھی کہا کہ آئی ایس آئی کے ایک کرنل رینک کے افسر نے ان کو بلایا ،

لفافے کی پیشکش کی اور کہا کہ ہم چاہتے ہیں آپ ہمارے لیے یہ کام کریں۔ آہستہ آہستہ ان سے بات کی کہ ذرا آپ بھی ہمارے ساتھ شریک ہوں۔ لیکن چونکہ ریحام خان بہت دیانتدار ہیں لہٰذا انہوں نے لکھا کہ میں نے کرنل کو منع کر دیا اور کہا کہ مجھے کوئی خرید نہیں سکتا۔دریں اثنا ریحام خان نے کہا ہے کہ میری کتاب میں ایک بلیک بیری کا ذکر ہے اور تحریک انصاف اسی سے خوفزدہ ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ کتاب انتخابات سے پہلے شائع ہو، کتاب پر رائیونڈ کنکشن کا الزام لگایا ہے تو ثبوت بھی لائیں۔ ریحام خان نے کہا کہ پارٹی ترجمان فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر توجہ نہیں دینی چاہیے، کسی کو حق نہیں کہ مجھے وارننگ دے، میں کسی کی عزت نہیں اچھال رہی، یہ خود باتیں کر رہے ہیں۔انہوں نے  کہا کہ میں کسی کے کندھے پر بندوق رکھ کر کتاب نہیں لکھ رہی، میرے پاس ای میلز بھی ہیں اور شواہد بھی موجود ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف کی سابق اہلیہ نے کہا کہ تردید میں تب کروں جب میں نے کوئی بیان دیا ہو، تردید تو پی ٹی آئی کو کرنی چاہیے، یہ کتاب حمزہ عباسی کی سوشل میڈیا پر ہے وہ تردید کریں۔ریحام خان نے واضح کیا کہ میرے پیچھے کوئی مغربی قوت اور سیاسی جماعت نہیں ہے، میں کسی کی عزت نہیں اچھال رہی یہ خود باتیں کر رہے ہیں،

میں جوابدہ نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ وہ بڑی جماعت ہے لیکن میں نہیں سمجھتی۔عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا کہ میری کتاب جب شائع ہو جائے پھر جس کو جو کہنا ہے کہے۔انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے کافی لوگ میرے ساتھ رابطے میں ہیں ٗبہت لڑکیاں جو پارٹی میں خود کو محفوظ نہیں سمجھتیں رابطہ کرتی ہیں۔ریحام خان نے کہا کہ لیگل نوٹس میں احسن اقبال کا کوئی تذکرہ نہیں، ان سے ملاقات کا اتفاق نہیں ہوا

تو مریم نواز سے کیسے ہو سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کس بات سے ڈر رہے ہیں،مجھے چپ کیوں کرا رہے ہیں؟ جہاں تک ہو سکا میں ان مافیا کیخلاف لڑوں گی۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ریحام خان کا کتاب کے مواد کی تصدیق نہ کرنے کا مطلب ہے کہ جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ کتاب میں موجود ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاناما فیصلے کے 3 دن بعد حنیف عباسی اور عابد شیر علی نے کہا تھا کہ ایک کتاب آئے گی، (ن) لیگ پہلے بھی بینظیر بھٹو اور نصرت بھٹو کے خلاف ایسا کر چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…