گمنام ہی رہتے تو اچھا تھا ۔۔! علی جہانگیرصدیقی کو امریکہ میں سفیر بننا راس نہ آیا،اربوں روپے کی کرپشن منظر عام پر،بھارتی حکومت سے بھی تعلقات،دھماکہ خیز انکشافات،نیب نے بڑا قدم اُٹھالیا

17  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) علی جہانگیر صدیقی کو امریکی سفیر تعینات کرنے پر صدر اور وزیراعظم کو قانونی نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اس میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر صدیقی گروپ کے بھارتی حکومت سے قریبی تعلقات ہیں جو ملکی مفاد کے خلاف ہے، یہ قانونی نوٹس مقامی شہری ہمایوں فیض رسول نے جوڈیشل ایکٹوازم کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی توسط سے بھجوایا ہے،

اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علی جہانگیر صدیقی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاروباری گروپ میں حصہ دار ہیں جس کی بناء پروہ ملک کے مفاد کی بجائے اپنے کاروبار کا تحفظ دیکھیں گے اس کے علاوہ نیب میں علی جہانگیر صدیقی کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات کے تحت انکوائری جاری ہے، مزید کہا گیا ہے کہ جہانگیر صدیقی گروپ کے بھارتی حکومت سے قریبی تعلقات ہیں جو ملکی مفاد کے خلاف ہے۔ قومی احتساب بیورو ( نیب) نے ازگارڈ نائن لمیٹڈ کمپنی ( اے این ایل) کی تمام شیئر ٹرانزیکشن اور تجارتی معاہدوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ا?ف پاکستان ( ایس ای سی پی) اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ای) کو خط لکھ دیاہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بزنس پارٹنر جہانگیر صدیقی کے بیٹے علی صدیقی کو کسی قسم کے سفارتی تجربے او ر مطلوبہ تعلیم کے بغیر امریکہ میں پاکستان کا سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انتہاہی اہم ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستانی سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہورہے ہیں، ان کی جگہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر کو امریکہ میں بطور سفیر تعینات کر نے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے

کہ اعزاز احمد چوہدری اپنی مدت ملازمت میں توسیع کی کوشش کررہے ہیں، امریکی وزارت خارجہ کی منظور ی کے بعد جلد نئے سفیر کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جہانگیر صدیقی جے ایس گروپ کے مالک ہیں اور اس کے بیٹے علی صدیقی کو معاون خصوصی مقررکیا گیا جس کے بعد انہوں نے کاروبار سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، ذرائع کے مطابق علی صدیقی ایک معروف میڈیا گروپ کے مالک کے داماد بھی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں پاکستان کا سفیر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے اور علی جہانگیر صدیقی اپریل میں میں اپنا عہدہ سنبھالیں گے علی جہانگیر صدیقی معروف کاروباری شخصیت جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ کاروباری مراسم کی وجہ سے علی جہانگیر صدیقی کی بطور معاون خصوصی تقرری پر بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…