واٹس ایپ پیغام دوسروں کو علم لائے بغیر پڑھنا چاہتے ہیں؟

12  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ میں آپ تحریری، وائس میمو، فوٹو یا ویڈیو کو دیکھیں تو اس پر بلیو ٹک بن جاتا ہے جس سے دیگر افراد کو معلوم ہوجاتا ہے کہ آپ نے وہ میسج دیکھ لیا ہے۔ یعنی جب میسج بھیجا جاتا ہے تو ایک گرے ٹک نظر آتا ہے، پھر 2 گرے ٹک (جب میسج دوسرے فون تک پہنچ جائے) اور اس کے بعد 2 بلیو ٹک (جب اسے پڑھ لیا جاتا ہے)۔ درحقیقت یہ بھی معلوم ہوسکتا ہے کہ کس وقت دوسرے فرد نے اس پیغام کو پڑھا۔

واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس اگرچہ یہ فیچر ایسا نقصان دہ نہیں مگر کئی بار ایسا ہوتا ہے جب صارف کی خواہش ہوتی ہے کہ بھیجنے والے کو علم نہ ہو کہ اس نے پیغام کو پڑھ لیا ہے۔ تو اس کا ایک آپشن تو واٹس ایپ سیٹنگز میں جاکر بلیوٹک کے آپشن کو ٹرن آف کیا جاسکتا ہے مگر ایسا کرنے پر صارف کو خود علم نہیں ہوپاتا کہ اس کے پیغامات دیگر افراد تک پہنچے یا انہوں نے پڑھ لیے ہیں یا نہیں۔ تو اس کا آسان متبادل آپ کے فون میں ہی چھپا ہوا ہے۔ تو اس کا طریقہ کار درج ذیل ہے، جب آپ کو واٹس ایپ پیغام موصول ہو تو اسے اوپن نہ کریں بلکہ اپنی ڈیوائس کی سیٹنگز میں جائیں اور ائیرپلین موڈ کو سوئچ آن کردیں۔ اب آپ واٹس ایپ کو اوپن کریں جس پر ہوسکتا ہے آپ کے سامنے یہ پیغام آئیں کہ ایروپلین موڈ پر یہ اپلیکشن ٹھیک طریقے سے کام نہیں کرسکتی مگر اس کو نظر انداز کرکے پیغام کی جانب جائیں، اسے اوپن کرکے پڑھ لیں اور اس پر بلیو ٹک بھی نہیں آئے۔ واٹس ایپ کی یہ دلچسپ خفیہ ٹِرک جانتے ہیں؟ جب پیغام پڑھ لیں تو ایپ کو بند کرنے کے لیے بیک کی جگہ ملٹی ونڈو کے ذریعے بیک کراﺅنڈ میں چلنے والی تمام ایپس کو بند کردیں۔ ایسا کرنے پر واٹس ایپ مکمل طور پر بند ہوجائے گی اور ایروپلین موڈ سوئچ آف کرنے پر بھی ڈیوائس آن لائن جانے پر سائنک نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…