پاکستانی نوجوان نے” بلیو وہیل ” گیم کا توڑ نکا ل لیا

19  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی ) قاتل بلیو وہیل گیم کا اس وقت دنیا بھر میں چرچا ہے جس کی وجہ سے درجنوں نوجوان موت کے منہ میں جا چکے ہیں، قاتل گیم کے مقابلے میں پاکستانی نوجوان نے بھی ایک گیم بنا ڈالی اور اس میں کھلاڑیوں کے لئے ٹاسک رکھے گئے ہیں۔18سالہ وسیم گل نے ایک ایپلی کیشن

بنائی ہے وہ بالکل بلیو وہیل گیم کی ایپلی کیشن کی طرح دکھائی دیتی ہے لیکن اس میں کھلاڑیوں کو ایسے کام کرنے کے لئے کہا جاتا ہے جن سے ان پرزندگی کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے اور کھلاڑیوں کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں لانے کا باعث بنتی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس گیم میں دس پش اپ لگائیں،صبح6بجے بیدار ہوں،جب بیدار ہوں تو دس منٹ تک بستر سے مت نکلیں اور اپنا ناک کو سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے سے چھوئیں وغیرہ شامل ہیں۔اس میں کچھ مزاحیہ ٹاسک بھی شامل ہیں،مثلا ایک پیاز کاٹیں اور اس دوران کوشش کریں کہ اپ کی انکھوں سے پانی نہ بہے ،ایک چھوٹا کیک کھائیں اور اس کے بعد ہونٹوں اور انگلیوں کو مت چاٹیں وغیرہ۔ اس گیم میں کچھ ایسے ٹاسک بھی جن میں دوسروں کی مدد کرنے کے بارے میں کہا جاتا ہے مثلا گھر کے کام کاج کے بارے میں ں اپنے والدین کا ہاتھ بٹائیں،دوسرے لوگوں کی مدد کریں،آج کچھ خاص کریں،کسی غریب کو کھانا کھلائیں،وغیرہ،یہ بلیو وہیل

گیم بھی 50دن پر منبی ہے ،50ویں روزکھلاڑی کو سمارٹ بلیو وہیل کا خطاب مل جاتا ہے اور اسے مثبت زندگی کے لئے کچھ مزید نصحتیں کی جاتا ہیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…