وزارت خزانہ سے اہم ترین دستاویزات غائب ،قوم کو اربوں کا ٹیکہ لگ گیا،افسوسناک انکشافات

13  اگست‬‮  2017

اسلا م آباد (آن لائن) شوگر مافیا کو اربوں روپے سبسڈی دینے بارے متعلقہ دستاویزات وزارت خزانہ سے غائب ہوگئی ہیں‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے چار سالہ دور میں اربوں روپے شوگر مافیا کو دے چکے ہیں۔ یہ اربوں روپے شوگر مافیا کو چینی برآمد کرنے پر دیئے گئے ہیں۔ ایک عام اندازے کے مطابق قوم کے 12 ارب روپے شوگر مافیا گزشتہ چارسالوں میں ہضم کر چکا ہے۔ یہ بھاری قومی فنڈز ہضم کرنے والوں کی فہرست میں شریف خاندان اور ان کے قریبی افراد کی شوگر ملیں شامل ہیں۔

گزشتہ سال شوگر مافیا کو نواز شریف نے چھ لاکھ میٹرک چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ شوگر مافیا نے چھ لاکھ میٹرک ٹن چین برآمد کرنے کیلئے ملک میں ایک میڈیا مہم چلائی تھی اور اخبارات کو کروڑوں روپے کے اشتہارات دیئے تھے۔ وزارت خزانہ حکام سے مل کر چلائی جانے والے شوگر مافیا کی مہم کے نتیجہ میں اسحاق ڈار نے دو لاکھ سے زائد مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔ چینی ملک سے برآمد ہونے کے بعد اب ملک میں چینی کی قیمت پانچ سو روپے فی 100 کلو گرام اضافہ ہوگیا ہے ملک کے دور دراز علاقوں میں چینی ستر روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے آنے والے دنوں میں چینی کی قیمتو میں مزید اضافہ ہوگا کیونکہ قیمتوں میں اضافہ کرکے چینی مافیا اور شوگر مل مافیا غریب عوام سے اربوں روپے نکالنا چاہتا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شوگر مافیا کو دیئے جانے والے سبسڈی کے طور پر اربوں روپے کا ریکارڈ وزیر خزانہ کے آفس سے غائب ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اہم اور حساس دستاویزات غائب ہونے پر ماتحت عملہ پر برس پڑے ہیں اور اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم

Javed Chaudhry Today's Column

زندگی کا کھویا ہوا سرا


Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…