اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

سابق وزیر اعظم نے کون سی ٹیم پی ایس ایل میں شامل کرنے کی درخواست کردی ؟

datetime 19  اپریل‬‮  2017

اسلام آباد(این این آئی)آزادکشمیر کے سابق وزیر اعظم اور مسلم کانفرنس کے صدر سردا ر عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں کشمیر کی ٹیم کو شامل کیا جانا چاہیے پی ایس ایل میں چاروں صوبوں اور وفاق کی نمائندگی موجود ہے اگر پی ایس ایل میں کشمیر کی ٹیم کو بھی شامل کر لیا جائے تو پاکستان سپر لیگ کو پوری دنیا میں پذیرائی ملے گی۔ سردار عتیق احمد خان نے یہ بات دبئی زلمی کے کوچ نیئر شہزاد عباسی سے ملاقات کے دوران کہی۔

نیئر شہزاد عباسی نے سردار عتیق احمد خان سے مجاہد منزل راولپنڈی میںملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نیئر شہزاد عباسی نے سردار عتیق احمد خان کے پی ایس ایل میں کشمیر کی ٹیم کو شامل کرنے اور اس سلسلے میں پی سی بی اور نجم سیٹھی سے بات چیت کے حوالے سے بریف کیا۔ سردار عتیق احمد خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کشمیر کی ٹیم ضرور شامل ہونی چاہیے اور پی ایل میں کشمیر کی ٹیم شامل کرنے کے حوالے سے وہ پی ایس ایل کے چئیرمین نجم سیٹھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان سے جلد بات چیت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو کشمیر کی ٹیم کو شامل کرنے سے پوری دنیا میں مثبت پیغام جائے گا۔ اس وقت دنیا بھر میں مقیم کشمیری یہ چاہتے ہیں کہ جس طرح پی ایس ایل میں چاروں صوبوں اور وفاق کی ٹیم کھیل رہی ہے اسی طرح کشمیر کی ٹیم بھی شامل کی جائے۔ سردار عتیق احمد خان کا کہنا تھا آزادکشمیر سمیت دنیا میں جہاں بھی کشمیری موجود ہیں کرکٹ کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ کرکٹ وہ کھیل ہے جو دلوں کو جوڑتا ہے اور

کشمیری عوام ہمیشہ سے کشمیر بنے گا پاکستان کا نارا لگاتے آئے ہیں اس اقدام سے کشمیر کا پاکستان کے ساتھ رشتہ اور مضبوط ہو گا۔ سردار عتیق احمد خان نے دبئی زلمی کے کوچ نیئر شہزاد عباسی کی کرکٹ کے فروغ کے لئے کاوشوں کو سراہا اور ان کی کوچنگ میں دبئی زلمی کی ٹیم کی کامیابی پر انھیں مبارک باد بھی پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…