’’شریف خاندان کے ان دو اداروں کوسیل کر دیا جائے‘‘

3  مارچ‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نئے مقام پر منتقل کی جانے والی مبینہ شریف خاندان اور ان کے قریبی عزیزوں کی دو شوگر ملز کو فوری طور پر سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں ڈویژنل بینچ نے متعلقہ سیشن ججز کو مظفر گڑھ کی حسیب وقاص شوگر ملز اور رحیم یار خان

میں قائم چوہدری شوگر ملز کو بند کرنے اور اس کی ایک تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔مذکورہ بینچ اتفاق شوگر ملز سمیت 3 ملز کی جانب سے دائر کی گئی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کررہا تھا جس میں ان ملز کو جنوبی پنجاب منتقل کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔اس سے قبل سنگل بینچ نے جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز آف پاکستان، تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور دیگر کی جانب سے دائر ایک پٹیشن پر سماعت کے دوران گذشتہ سال اکتوبر میں حکم امتناع جاری کیا تھا۔گذشتہ روز ہونے والی سماعت میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کی جانب سے بیرسٹر اعتزاز احسن نے دلائل جاری رکھے، ان کا کہنا تھا کہ مختلف عدالتوں کے حکم امتناع جاری کیے جانے کے باوجود شریف خاندان کی 3 شوگر ملز نے اپنا منتقلی کا عمل مکمل کرلیا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ چوہدری شوگر ملز نے اپنی منتقلی کیلئے 60 کروڑ روپے خرچ کیے تھے۔انھوں نے اپنے دلائل کی تصدیق کیلئے بینک کی دستاویزات اور ملز کو منتقل کرنے سے متعلق تصاویر بھی پیش کیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…