عمران سے صلح کر لیں،شیخ رشید نے ہاتھ جوڑ کرکس سینئررہنما سےمنت کی؟

9  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(آن لائن)پارلیمنٹ کی راہداری میں شیخ رشید نے خورشید شاہ کو پکڑ لیا ، اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ جوڑ کرعمران خان سے صلح کرنے کی اپیل کردی۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو شیخ رشید نے پارلیمنٹ کی راہداری میں جاتے جاتے پکڑ لیا اور ان سے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ شاہ جی آپ عمران خان کی مخالفت چھوڑ کیوں نہیں دیتے ؟ جس پر اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ میں سیاستدان ہوں کوئی بے غیرت نہیں اس پر شیخ رشید نے دھیمے لہجہ اختیار کرتے ہوئے جواب دیا ’’عمران خان بھی بے غیرت نہیں‘‘میں آپ کے ذریعے عمران خان کو پیغام دوں گا۔،خورشید شاہ نے کہا کہ چھوڑیں شیخ صاحب،ادھرن لیگ والے بھی کھڑے ہیں الگ سے بات کریں گے کہیں ن لیگ ہماری بات چیت سے کوئی فائدہ نہ اٹھا لے۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ شاہ جی بادشاہ آدمی ہیں ،ان سے کہا تھا کہ عمران کی مخالفت چھوڑ دیں اور ہم دونوں جماعتیں مل کر نواز شریف کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں اور اقتدار سے الگ بھی کر سکتے ہیں لیکن خورشید شاہ میری بات پر غصے میں آگئے جو منہ آیا کہتے رہے ۔واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے متعدد بار جلسوں اور میڈیا سے گفتگو کے دوران خورشید شاہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور اسے ڈبل شاہ قرار دیتے رہے تاہم خورشید شاہ نے آج شیخ رشید کے ذریعے عمران خان کو غصے سے بھرا پیغام پہنچایا

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…