لاہور کے ہال روڈ پر بھیک مانگنے والی ماضی کی سینئر ترین صحافی اور 4 اخبارات کی مالکن !

18  جولائی  2016

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ماضی کی سینئر ترین صحافی اور 4 اخبارات کی مالکن شہناز طارق نجی ٹی وی پروگرام کی خصوصی نشریات میں شرکت کے با وجود آج بھی لاہور کے ہال روڈ پر بھیک مانگ رہی ہیں۔ شہناز طارق خصوصی نشریات میں شرکت اور امداد کے باوجود آج بھی ہال روڈ پر بھیک کیوں مانگ رہی ہیں؟ تفصیل کے مطابق سینئر صحافی شہناز طارق ماضی میں دو انگریزی اور دو اردو اخبارات کی مالکن تھیں۔ وقت اور حالات نے شہناز طارق کو اتنا مجبور کیا کہ وہ اپنے اخراجات اور ضروریات پورا کرنے کیلئے لاہور کی معروف شاہراہ پر بھیک مانگنے پر مجبور ہو گئیں۔شہناز طارق نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے شوہر کو اس وقت 14 سال کی سزا دے دی گئی تھی اور مجھ پر شدید دباؤ ڈالا گیا تھا کہ میں اپنا ایک اخبار ایک ان پڑھ اور جاہل آدمی کو دے دوں۔ اس کام کیلئے مجھے بھی جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ شہناز طارق نے بتایا کہ وہ زندگی میں انتہائی بد ترین حالات سے گزری ہیں اور سڑکوں پر سوتی رہی ہیں۔ شہناز طارق نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ شوہر سے ملنے کیلئے جایا کرتی تھیں تو وہاں کا سپرنٹنڈنٹ انہیں دھکے مار کر باہر نکال دیا کرتا تھا۔
شہناز طارق کی جب عام پاکستانی شہریوں اور نجی ٹی وی کی جانب سے امداد کے باوجود سینئر صحافی شہناز طارق آج بھی ہال روڈ پر بھیک مانگ رہی ہیں؟ یہ سوال بہت سارے ذہنوں میں جنم لیتا ہے کہ آخر آج بھی شہناز طارق ہال روڈ پر بھیک کیوں مانگ رہی ہیں؟ شہناز طارق سے جب اس بابت سوال کیا کہ وہ آج بھی ہال روڈ پر بھیک کیوں مانگ رہی ہیں تو شہناز طارق نے جواب دیا کہ دنیا میں ان کا کوئی بھی نہیں۔۔۔ وہ آخر بیٹھ کر کریں بھی تو کیا کریں؟شہناز طارق نے کہا کہ وہ آج بھی ہال روڈ پر بھیک اسلئے مانگتی ہیں کہ انہیں وہاں بیٹھ کر سکون ملتا ہے اور انہیں آتے جاتے ہوئے لوگ اور ہال روڈ کی رونق کی عادت پڑ چکی ہیں اور وہاں کے دوکاندار اور راہگیر ان کا خیال بھی رکھتے ہیں اور ان کی مدد بھی کرتے ہیں۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…