پانچ سالوں تک بھی لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوگی ،نیپرا کا انکشاف

23  فروری‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بجلی اور توانائی کے شعبے کے ریگولیٹری ادارے نیپرا نے کہاہے کہ 2020 تک بھی ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہونے کا کوئی امکان نہیں ،480 ارب روپے کی ادائیگی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں ملا، نیپرا حکومت کے سستی بجلی پیدا کرنے کے اقدامات کو سپورٹ کر تا ہے ‘صنعتوں کو براہ راست بجلی فروخت کرنے کی جلد اجازت دےدی جائے گی۔ یہ بات پیر کو نیپرا کی اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2014 میں کہی گئی ہے دوسری طرف وزارت پانی و بجلی نے نیپرا کی طرف سے اپنی رپورٹ میں 2020 سے قبل لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2017تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے ہدف حاصل کرینگے۔ نیپرا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 480 ارب روپے کی ادائیگی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں ملا، حالانکہ نیپرا نے 136ارب روپے کا بوجھ صارفین پر ڈالنے سے انکار کیا۔نیپرا کے مطابق کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے۔ الیکٹرک کو بھی آئندہ سال 1132 میگا واٹ شارٹ فال کا سامنا رہے گا۔نیپرا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تقسیم کار کمپنیاں بجلی چوری روکنے اور وصولیاں بہتر بنانے میں ناکام رہیں اور پاورسیکٹر کو متعدد سنگین چیلنجز کا سامنا رہا جب کہ اضافی بلنگ پر تقسیم کار کمپنیوں اور کے الیکٹرک کو جرمانے بھی کیے گئے۔اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ کے مطابق نیپرا حکومت کے سستی بجلی پیدا کرنے کے اقدامات کو سپورٹ کررہی ہے اور صنعتوں کو براہ راست بجلی فروخت کرنے کی اجازت جلد دے دی جائے گی۔نیپرا کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل، کے الیکٹرک کو 300 میگاواٹ بجلی کم کرنے کی منظوری دے چکی ہے لیکن کے الیکٹرک نے کونسل کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناع حاصل کررکھا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کو بھی مختلف مقدمات کا سامنا ہے تاہم ادارے کی جانب سے کسی قسم کا ایکولائزیشن سرچارج کبھی عائد نہیں کیا گیا۔ وزارت پانی و بجلی کے ترجمان نے نیپرا کی رپورٹ میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے منسوب ریمارکس کو قطعی طور پر گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت پانی و بجلی کو وزیراعظم نے 2017تک ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا ہدف دیا ہوا ہے ملک سے توانائی بحران کے خاتمہ کے لئے بہت سے بڑے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے 2017تک ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…